🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16968
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّهَا فَقَدَتْ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَضْجَعِهِ، فَلَمَسَتْهُ بِيَدِهَا فَوَقَعَتْ عَلَيْهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، وَهُوَ يَقُولُ:" رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، زَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَالِحِ بْنِ سَعِيدٍ الرَّاوِي عَنْ عَائِشَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر غیر موجود پایا (اندھیرے میں) انہوں نے ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹٹولا، تو اُن کا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایام اس وقت سجدے کی حالت میں تھے اور یہ پڑھ رہے تھے:
«رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، زَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا»
”اے اللہ! تو میرے نفس کو اس کی پرہیزگاری عطا کر دے، اور اسے پاک و صاف کر دے، تو ہی اسے پاک و صاف کر سکتا ہے، تو اس کا نگران اور اس کا مالک ہے۔“

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کرنے والے راوی صالح بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16968]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (209/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16968 in Urdu