الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ .
جب آدمی اپنے بستر پر جائے، یا جب بیدار ہو، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17046
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَقُولُونَ عِنْدَ النَّوْمِ؟". حَتَّى انْتَهَى إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ، قَالَ: أَقُولُ: أَنْتَ خَلَقْتَ هَذِهِ النَّفْسَ، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا، فَإِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَعَافِهَا وَاعْفُ عَنْهَا، وَإِنْ رَدَدْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَاهْدِهَا. فَعَجِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مَجَالِدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: تم لوگ سوتے وقت کیا پڑھتے ہو؟ جب سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی باری آئی تو انہوں نے یہ کہا: میں یہ پڑھتا ہوں:
«أَنْتَ خَلَقْتَ هَذِهِ النَّفْسَ، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا، فَإِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَعَافِهَا وَاعْفُ عَنْهَا، وَإِنْ رَدَدْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَاهْدِهَا»
”تو نے اس جان کو پیدا کیا ہے، اس کی زندگی اور اس کی موت تیرے لیے ہے، اگر تو اسے وفات دیدے تو اس کو عافیت عطا کرنا اور اس سے درگزر کرنا اور اگر تو اسے لوٹا دے تو اس کی حفاظت کرنا اور اسے ہدایت پر ثابت قدم رکھنا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے کلمات اچھے لگے۔
یہ روایت امام بزار نے عمر بن اسماعیل بن مجالد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17046]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3111)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17047
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ تَقُولُ يَا حَمْزَةُ، إِذَا آوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ؟". قَالَ: أَقُولُ: كَذَا وَكَذَا.
قَالَ:" كَيْفَ تَقُولُ يَا عَلِيُّ،؟". قَالَ: أَقُولُ كَذَا وَكَذَا - أَحْسَبُهُ قَالَ: -" إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ، وَأَفْضَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حمزہ! جب آپ بستر پر جاتے ہیں، تو کیا پڑھتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں یہ یہ پڑھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے علی! تم کیا پڑھتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں یہ یہ پڑھتا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ، وَأَفْضَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے مجھ پر احسان اور فضل کیا، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کا پروردگار ہے اور ہر چیز کا معبود ہے، میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ابونضر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17047]

تخریج الحدیث: «خرجه البزار فى المسند (3112)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4389»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17048
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُ وَحْشَةً، قَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَقُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ، وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ ; فَإِنَّهُ لَا يَضُرُّكَ، وَبِالْحَرِيِّ [ أَنْ ] لَا يَقْرَبَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَرَّقَ.

سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے وحشت محسوس ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ، وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ»
”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، اُس کے غضب سے، اس کی سزا، سے اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیاطین کے وسوسوں سے، کہ وہ میرے پاس آ جائیں۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو پھر کوئی چیز تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی، بلکہ یہ زیادہ مناسب ہے کہ تمہاری قریب نہیں آ پائے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ محمد بن یحیی بن حبان کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ اس نے سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی مختلف احادیث اس باب میں آئیں گی کہ جب آدمی کو بے چینی محسوس ہو رہی ہو تو وہ کیا پڑھے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17048]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (57/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16137، 23327»
الحكم على الحديث:
منقطع
حدیث نمبر: 17049
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ قَالَ:" اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے: اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ ”اے اللہ! تو اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچانا، جب تو اپنے بندوں کو زندہ کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17049]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3110)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17050
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا، وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر آتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا، وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا»
”اے اللہ! میں برائی کی طرف راغب ہونے اور بھوکا سونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17050]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (896)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 860»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17051
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بستر پر آ کر یہ پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے بلندی اختیار کی، تو غلبہ پایا، جو باطن والا ہے، لیکن باخبر ہے، جو مالک ہے اور اس نے تقدیر مقرر کی ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے ہر طرح کی حمد مخصوص ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو وہ شخص اپنے گناہوں سے یوں نکل جائے گا جیسے اس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17051]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17052
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيَقُلْ أَحَدُكُمْ حِينَ يُرِيدُ الْمَنَامَ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ، وَعْدُ اللَّهِ حَقٌّ، وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ طَوَارِقِ هَذَا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص جب سونے لگے تو اسے یہ پڑھنا چاہیے:
«آمَنْتُ بِاللَّهِ، وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ، وَعْدُ اللَّهِ حَقٌّ، وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ طَوَارِقِ هَذَا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ»
”میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور میں نے طاغوت کا کفر کیا، اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور رسولوں نے سچ بیان کیا ہے، اے اللہ! میں اس رات میں آنے والے (فتنوں یا آزمائشوں) سے تیری پناہ مانگتا ہوں، البتہ رات کو آنے والے، اس (امر) کا معاملہ مختلف ہے، جو بھلائی لے کر آئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17052]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3454)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3454»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17053
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِئِ: أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقُولُ: بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، وَتَبَوَّأَ مَضْجَعَهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِئِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ابراہیم بن عبداللہ بن عبدالقاری بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہر گیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے اور بستر پر لیٹ گئے تو آپ نے یہ پڑھا:
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ»
”اے اللہ! میں تیرے سزا دینے کے مقابلے میں تیرے معاف کرنے کی پناہ مانگتا ہوں اور تیری ناراضگی کے مقابلے میں، تیری رضامندی کی پناہ مانگتا ہوں، تیرے مقابلے میں تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! میں تیری ثناء بیان کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، اگرچہ مجھے کتنی ہی شدید خواہش ہو، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی ثناء بیان کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن عبداللہ بن عبدالقاری کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17053]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2013»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17054
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَتَبَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَقَالَ: أَمَرَنِي بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَقُلْ: أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْكَرِيمِ، وَكَلِمَاتِهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اللَّهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ، وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُكَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ".
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: فَذَكَرْتُهَا لِأَبِي مَيْسَرَةَ الْهَمْدَانِيِّ، فَحَدَّثَنِي بِمِثْلِهَا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ بَاطِشٌ بِنَاصِيَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

ابواسحاق ہمدانی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے لکھ کر دیا اور یہ بیان کیا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بارے میں حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: جب تم بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو:
«أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْكَرِيمِ، وَكَلِمَاتِهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اللَّهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ، وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُكَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ»
”میں کرم والے اللہ کی ذات کی، اور اس کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی کو تو نے پکڑا ہوا ہے، اے اللہ! تو ہی قرض اور گناہ کو دور کر سکتا ہے، اے اللہ! تیرا لشکر پسپا نہیں ہوتا ہے، تیرا وعدہ خلاف نہیں ہوتا ہے، اور تیرے مقابلے میں کوشش کرنے والے کی کوشش کام نہیں آتی ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے اور حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے۔“
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے اس کا تذکرہ ابومیسرہ ہمدانی کے سامنے کیا، تو انہوں نے بھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت مجھے بیان کی، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے: ”اس چیز کے شر سے، جس کی پیشانی کو تو نے گرفت میں لیا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17054]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6775»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17055
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَارَةَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ؟ - كَأَنَّهُ يَرْفَعُهُنَّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ مِنَ اللَّيْلِ فَقُلِ: اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفَسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ، وَنَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ. اللَّهُمَّ نَفْسِي خَلَقْتَهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَلَكَ مَمَاتُهَا، إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَخَّرْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِحِفْظِ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سائب بن مالک بیان کرتے ہیں: میں عمارہ کے پاس موجود تھا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: کیا میں آپ کو کچھ کلمات کی تعلیم نہ دوں؟ یوں لگا جیسے وہ ان کلمات کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر رہا ہے، جب آپ رات کے وقت اپنے بستر پر جائیں، تو یہ پڑھیں:
«اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفَسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ، وَنَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ۔ اللَّهُمَّ نَفْسِي خَلَقْتَهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَلَكَ مَمَاتُهَا، إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَخَّرْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِحِفْظِ الْإِيمَانِ»
”اے اللہ! ہم نے اپنا آپ تیرے سپرد کر دیا ہے، اور میں نے اپنا رخ تیری طرف کر لیا ہے، اپنا معاملہ تجھے سونپ دیا ہے، اپنی پشت تیرے ساتھ لگا لی ہے، میں تیری نازل کی ہوئی کتاب پر اور تیرے بھیجے ہوئے نبی پر ایمان لے آیا ہوں، اے اللہ! میرے وجود کو تو نے پیدا کیا ہے، اس کی زندگی تیری ملکیت ہے، اس کی موت تیری ملکیت ہے، اگر تو اسے موت دے گا، تو اس پر رحم کرنا اور اگر تو اسے مؤخر کر دے گا تو ایمان کے ہمراہ اس کی حفاظت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17055]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1625)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف