الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ سُلْطَانًا .
جس آدمی کو حکمران سے خوف ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17135
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا تَخَوَّفَ أَحَدُكُمُ السُّلْطَانَ فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ" - يَعْنِي الَّذِي يُرِيدُ -" وَشَرِّ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وَأَتْبَاعِهِمْ أَنْ يُفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ سَلْمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کو حکمران کے حوالے سے خوف ہو، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ - يَعْنِي الَّذِي يُرِيدُ - وَشَرِّ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وَأَتْبَاعِهِمْ أَنْ يُفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”اے اللہ! اے سات آسمانوں کے پروردگار! عظیم عرش کے پروردگار! تو فلاں بن فلاں کے شر سے مجھے بچانے والا ہو جا!۔ راوی کہتے ہیں: یعنی وہاں وہ شخص اُس کا نام لے گا (جس سے بچنا) چاہتا ہے۔ اور جنات اور انسانوں اور ان کے پیروکاروں کے شر سے (مجھے بچانے والا ہو جا) کہ اُن میں سے کوئی ایک میرے خلاف زیادتی کرے، تیری پناہ غلبے والی ہے، تیری ثناء بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن سلم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17135]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9795)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9795»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17136
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا أَتَيْتَ سُلْطَانًا مَهِيبًا تَخَافُ أَنْ يَسْطُوَ بِكَ فَقُلِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ (الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ) الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ (ثَلَاثُ مَرَّاتٍ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب تم کسی ایسے حکمران کے پاس جاؤ جس کے بارے میں تمہیں یہ خوف ہو کہ وہ تمہارے ساتھ کوئی زیادتی کرے گا، تو تم یہ پڑھو:
«اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اپنی ساری مخلوق سے زیادہ بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ غلبے والا ہے، جس سے مجھے خوف ہے، اور اندیشہ ہے، میں اُس اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جس نے سات آسمانوں کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے (میں پناہ مانگتا ہوں) تیرے فلاں بندے اور اس کے لشکروں اور اس کے پیروکاروں اور جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے، اُس کے ساتھیوں کے شر سے، اے اللہ! تو مجھے ان کے شر سے محفوظ رکھنے والا ہو جا! تیری ثناء جلیل القدر ہے، تیری پناہ زبردست ہے، تیرا اسم برکت والا ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ کلمات آدمی کو تین مرتبہ پڑھنے چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17136]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1480) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10599)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح