الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ سُلْطَانًا .
جس آدمی کو حکمران سے خوف ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17136
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا أَتَيْتَ سُلْطَانًا مَهِيبًا تَخَافُ أَنْ يَسْطُوَ بِكَ فَقُلِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ (الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ) الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ (ثَلَاثُ مَرَّاتٍ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب تم کسی ایسے حکمران کے پاس جاؤ جس کے بارے میں تمہیں یہ خوف ہو کہ وہ تمہارے ساتھ کوئی زیادتی کرے گا، تو تم یہ پڑھو:
«اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اپنی ساری مخلوق سے زیادہ بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ غلبے والا ہے، جس سے مجھے خوف ہے، اور اندیشہ ہے، میں اُس اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جس نے سات آسمانوں کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے (میں پناہ مانگتا ہوں) تیرے فلاں بندے اور اس کے لشکروں اور اس کے پیروکاروں اور جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے، اُس کے ساتھیوں کے شر سے، اے اللہ! تو مجھے ان کے شر سے محفوظ رکھنے والا ہو جا! تیری ثناء جلیل القدر ہے، تیری پناہ زبردست ہے، تیرا اسم برکت والا ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ کلمات آدمی کو تین مرتبہ پڑھنے چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17136]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1480) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10599)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17136 in Urdu