الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ قَبُولِ دُعَاءِ الْمُسْلِمِ .
مسلمان کی دعا کا قبول ہونا
حدیث نمبر: 17208
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَنْصِبُ وَجْهَهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي مَسْأَلَةٍ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهَا، إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَهَا لَهُ وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان مانگتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، یا تو وہ چیز اُسے مل جاتی ہے، یا پھر اللہ تعالیٰ (اس کے مطابق اجر و ثواب) اس شخص کے لیے سنبھال لیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17208]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17208]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (448/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9493»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17209
وَلِأَبِي هُرَيْرَةَ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِشَيْءٍ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ فِيهِ، فَإِمَّا أَنْ يُعْطِيَهُ إِيَّاهُ وَإِمَّا أَنْ يُكَفِّرَ عَنْهُ (بِهِ) مَأْثَمًا مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ". وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
امام ابویعلیٰ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”جو مسلمان کسی چیز کے بارے میں دعا کرتا ہے، تو اس کے بارے میں اس کی دعا قبول ہوتی ہے، یا تو اللہ تعالیٰ وہ اسے عطا کر دیتا ہے، یا پھر اس کے مطابق کوئی گناہ اس شخص سے دور کر دیتا ہے، جبکہ اس شخص نے کسی گناہ کے کام یا قطع رحمی کے بارے میں دعا نہ کی ہو۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17209]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6134)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17210
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ، وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا". قَالُوا: إِذًا نُكْثِرُ، قَالَ:" اللَّهُ أَكْثَرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان جو دعا کرتا ہے، جس میں کسی گناہ یا قطع رحمی کا پہلو نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس دعا کا نتیجہ، تین میں سے ایک صورت میں اسے عطا کر دیتا ہے، یا تو اس کی دعا کا اثر جلدی ظاہر ہو جاتا ہے، یا (اس کا اجر) اللہ تعالیٰ آخرت کے لیے سنبھال کے رکھ لیتا ہے، یا پھر اس کے حساب سے، اُس شخص سے کسی برائی (یا تکلیف) کو دور کر دیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: پھر تو ہمیں بکثرت دعا کرنی چاہیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ کثرت والا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال اور امام بزار کی رو میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17210]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1019) اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10749، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1859»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17211
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِابْنِ آدَمَ: يَا ابْنَ آدَمَ، ثَلَاثٌ وَاحِدَةٌ لِي وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ، أَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي وَلَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ عَمَلٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، وَإِنْ أَغْفِرْ فَأَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ: فَمِنْكَ الدُّعَاءُ وَالْمَسْأَلَةُ، وَعَلَيَّ الِاسْتِجَابَةُ وَالْعَطَاءُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ بِنَحْوِهِ فِي الْإِيمَانِ فِي حَقِّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ بِنَحْوِهِ فِي الْإِيمَانِ فِي حَقِّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ابن آدم سے فرماتا ہے: اے ابن آدم! تین چیزیں ہیں، ایک میرے لیے ہے، ایک تمہارے لئے ہے اور ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے جو میرے لیے ہے، تو تم میری عبادت کرو اور کسی کو میرا شریک نہ ٹھہراؤ، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے، جو تمہارے لئے ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم جو بھی عمل کرو گے، میں تمہیں اس کی جزا دوں گا، اور اگر میں مغفرت کر دوں، تو میں مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہوں، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو تمہاری طرف سے دعا کرنا اور مانگنا ہے اور میرے ذمہ دعا قبول کرنا اور عطا کرنا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے حمید بن ربیع کے حوالے سے علی بن عاصم سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی ایک حدیث، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، وہ کتاب الایمان میں بندوں پر اللہ تعالیٰ کے حق سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17211]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6137)، أخرجه مسند البزار برقم: 2523، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17212
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَيِيٌّ كَرِيمٌ، يَسْتَحْيِي مِنْ عَبْدِهِ أَنْ يَرْفَعَ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا صِفْرًا لَيْسَ فِيهِمَا شَيْءٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرُ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ حیا کرنے والا مہربان ہے، وہ اس بات سے اپنے بندے سے حیا کرتا ہے کہ وہ بندہ اپنے دونوں ہاتھ بلند کرے، اور اللہ تعالیٰ ان دونوں کو نامراد واپس لوٹا دے کہ ان دونوں میں کچھ نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن محمد بن منکدر ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17212]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1867)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17213
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَسْتَحْيِي مِنْ ذِي الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ إِذَا كَانَ مُسَدِّدًا لَزُومًا لِلسُّنَّةِ، أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ فَلَا يُعْطِيَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ بوڑھے مسلمان سے، جو نیک ہو اور سنت کا پیروکار ہو، اُس سے اس بات سے حیا کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے، تو اللہ تعالیٰ اسے عطا نہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن راشد ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17213]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4108)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5282»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17214
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ عُتَقَاءَ مِنَ النَّارِ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، وَلِكُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک روزانہ، دن اور رات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں اور ہر رات اور دن میں مسلمان کی مستجاب دعا ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17214]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17214]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6397»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17215
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عُتَقَاءَ مِنَ النَّارِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَإِنَّ لِكُلِّ مُسْلِمٍ دَعْوَةً يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارِ الدَّعْوَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان کے مہینے میں ہر دن اور رات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں، اور ہر مسلمان کی ایک مخصوص دعا ہوتی ہے کہ اگر وہ اسے مانگ لے، تو وہ مستجاب ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے دعا والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17215]
یہ روایت امام ابن ماجہ نے دعا والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17215]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3142)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17216
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْطَى أَرْبَعًا أُعْطِيَ أَرْبَعًا، وَتَفْسِيرُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى: مَنْ أَعْطَى الذِّكْرَ ذَكَرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الدُّعَاءَ أُعْطِيَ الْإِجَابَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الشُّكْرَ أُعْطِيَ الزِّيَادَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الِاسْتِغْفَارَ أُعْطِيَ الْمَغْفِرَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَحْمُودُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کو چار چیزیں عطا کر دی جائیں، اُسے چار چیزیں عطا کی جاتی ہیں، اس کی وضاحت اللہ کی کتاب میں موجود ہے، جس شخص کو ذکر عطا کیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا ذکر کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میرا ذکر کرو، میں تمہارا ذکر کروں گا۔“ جس شخص کو دعا عطا کی جائے اسے قبولیت عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔“ اور جس شخص کو شکر عطا کیا جائے، اسے مزید (یعنی نعمت) عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں مزید عطا کروں گا۔“ اور جس شخص کو استغفار عطا کیا جائے، اُسے مغفرت عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ اپنے پروردگار سے مغفرت مانگو! بے شک وہ بہت زیادہ مغفرت کرنے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمود بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17216]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمود بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1022)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7019»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف