الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ قَبُولِ دُعَاءِ الْمُسْلِمِ .
مسلمان کی دعا کا قبول ہونا
حدیث نمبر: 17210
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ، وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا". قَالُوا: إِذًا نُكْثِرُ، قَالَ:" اللَّهُ أَكْثَرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان جو دعا کرتا ہے، جس میں کسی گناہ یا قطع رحمی کا پہلو نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس دعا کا نتیجہ، تین میں سے ایک صورت میں اسے عطا کر دیتا ہے، یا تو اس کی دعا کا اثر جلدی ظاہر ہو جاتا ہے، یا (اس کا اجر) اللہ تعالیٰ آخرت کے لیے سنبھال کے رکھ لیتا ہے، یا پھر اس کے حساب سے، اُس شخص سے کسی برائی (یا تکلیف) کو دور کر دیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: پھر تو ہمیں بکثرت دعا کرنی چاہیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ کثرت والا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال اور امام بزار کی رو میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17210]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال اور امام بزار کی رو میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17210]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1019) اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10749، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1859»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17210 in Urdu