🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17253
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَيُسْتَجَابُ الدُّعَاءُ فِي أَرْبَعَةِ مَوَاطِنَ: عِنْدَ الْتِقَاءِ الصُّفُوفِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعِنْدَ نُزُولِ الْغَيْثِ، وَعِنْدَ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ، وَعِنْدَ رُؤْيَةِ الْكَعْبَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار قسم کی صورتحال میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا مستجاب ہوتی ہے، جب اللہ تعالیٰ کی راہ میں صفیں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں، بارش کے نزول کے وقت، نماز قائم ہونے کے وقت اور خانہ کعبہ کی زیارت کے وقت۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7713)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7713، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7238، وأخرجه شرح السنة برقم: 429، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17254
وَعَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: كُنْتُ أَمُرُّ عَلَى دَارِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ سَحَرًا فَأَسْمَعُهُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ (إِنَّكَ) دَعَوْتَنِي فَأَجَبْتُ، وَأَمَرْتَنِي فَأَطَعْتُ، وَهَذَا سَحَرٌ فَاغْفِرْ لِي، فَلَقِيتُهُ فَقُلْتُ (لَهُ) : كَلِمَاتٌ سَمِعْتُكَ تَقُولُهُنَّ مِنَ السَّحَرِ، فَأَخْبَرْتُهُ بِهِنَّ، فَقَالَ: إِنَّ يَعْقُوبَ أَخَّرَ بَنِيهِ إِلَى السَّحَرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محارب بن دثار اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ایک مرتبہ میں سحری کے وقت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے دروازے کے پاس سے گزر رہا تھا، تو میں نے انہیں یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! تو نے مجھے بلایا تو میں آیا، تو نے مجھے حکم دیا تو میں نے اطاعت کی، یہ سحری کا وقت ہو گیا ہے، تو میری مغفرت کر دے۔“
راوی کہتے ہیں: پھر میری اُن سے ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہا: میں نے آپ کو سحری کے وقت کچھ کلمات پڑھتے ہوئے سنا تھا پھر میں نے انہیں ان کلمات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: سیدنا یعقوب علیہ السلام نے اپنے صاحبزادوں (کے لیے دعا) کو سحری تک موخر کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8548)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں