🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17317
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمًا إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ حِينَ ارْتَقَى دَرَجَةً:" آمِينَ"، ثُمَّ رَقِيَ أُخْرَى فَقَالَ:" آمِينَ"، ثُمَّ رَقِيَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ:" آمِينَ"، فَلَمَّا نَزَلَ عَنِ الْمِنْبَرِ وَفَرَغَ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ سَمِعْنَا مِنْكَ كَلَامًا الْيَوْمَ مَا كُنَّا نَسْمَعُهُ قَبْلَ الْيَوْمِ، قَالَ:" وَسَمِعْتُمُوهُ؟!"، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرَضَ عَلَيَّ حِينَ ارْتَقَيْتُ دَرَجَةً، فَقَالَ: بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ"، قَالَ:" قُلْتُ: آمِينَ، وَقَالَ: بَعُدَ مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، ثُمَّ قَالَ: بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَقُلْتُ: آمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی طرف تشریف لائے، جب آپ پہلے درجہ پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، جب آپ دوسرے درجہ پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، جب آپ تیسرے درجہ پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، جب آپ منبر سے اترے اور فارغ ہوئے، تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آج ہم نے آپ کی طرف سے ایسا کلام سنا ہے، جو ہم نے اس سے پہلے نہیں سنا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے اسے سنا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب میں پہلے درجہ پر چڑھا، تو جبرائیل میرے سامنے آئے اور بولے: وہ شخص دور ہو جائے جو اپنے ماں باپ کو یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پائے اور پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو میں نے کہا: آمین جبرائیل نے کہا: وہ شخص دور ہو جائے، جس کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو میں نے کہا: آمین، جبرائیل نے کہا: وہ شخص دور ہو جائے جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو میں نے کہا: آمین!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6276/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17318
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقِيَ عَتَبَةَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" آمِينَ"، ثُمَّ رَقِيَ أُخْرَى فَقَالَ:" آمِينَ"، ثُمَّ رَقِيَ عَتَبَةً أُخْرَى فَقَالَ:" آمِينَ"، فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; أَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ; أَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ أَبَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ خَرَّجَ ابْنُ حِبَّانَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ هَذِهِ الطَّرِيقِ.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی سیڑھی پر چڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، جب آپ دوسری سیڑھی پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، جب آپ تیسری سیڑھی پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ نے بتایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جو شخص اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر جہنم میں چلا جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ابان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ حدیث اپنی صحیح میں اس سند کے حوالے سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/19)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 409»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17319
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقِيَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كُنْتَ تَصْنَعُ هَذَا؟! فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَغِمَ أَنْفُ مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِ رَمَضَانُ ثُمَّ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ عَبْدٍ - أَوْ بَعُدَ - أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ، ثُمَّ قَالَ: رَغِمَ أَنْفُ عَبْدٍ أَوْ رَجُلٍ - أَوْ بَعُدَ - ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَقُلْتُ: آمِينَ"، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ مَا يَتَعَلَّقُ بِبِرِّ الْوَالِدَيْنِ فَقَطْ بِنَحْوِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آمین، آمین، آمین، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ پہلے یہ نہیں کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے کہا: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جائے، جس کے سامنے رمضان کا مہینہ آئے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جائے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ دور ہو جائے، جو اپنے ماں باپ کو، یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو پائے، اور پھر بھی جنت میں داخل نہ ہو، پھر انہوں نے کہا: اُس بندے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جائے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ دور ہو جائے، جس کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہوا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) تو میں نے کہا: آمین!
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صرف وہ والا حصہ مذکور ہے، جو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید اسلمی ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17319]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3169) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5922) اخرجه احمد فى المسند (254/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3545، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7402، وأخرجه فتح الباري برقم: 5997، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8989، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8116»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں