🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17318
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقِيَ عَتَبَةَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" آمِينَ"، ثُمَّ رَقِيَ أُخْرَى فَقَالَ:" آمِينَ"، ثُمَّ رَقِيَ عَتَبَةً أُخْرَى فَقَالَ:" آمِينَ"، فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; أَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ; أَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ أَبَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ خَرَّجَ ابْنُ حِبَّانَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ هَذِهِ الطَّرِيقِ.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی سیڑھی پر چڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، جب آپ دوسری سیڑھی پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، جب آپ تیسری سیڑھی پر چڑھے تو آپ نے فرمایا: آمین، پھر آپ نے بتایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جو شخص اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر جہنم میں چلا جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر جبرائیل نے کہا:) جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ابان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ حدیث اپنی صحیح میں اس سند کے حوالے سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/19)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 409»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17318 in Urdu