الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ التَّقَرُّبِ بِالتَّوْبَةِ .
توبہ کے ذریعے قرب حاصل کرنا
حدیث نمبر: 17499
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللَّهِ شِبْرًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَتَاهُ يَمْشِي أَتَاهُ يُهَرْوِلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک بالشت اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ایک ”ذراع“ قریب ہوتا ہے، اور جو شخص ایک ”ذراع“ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ایک ”باع“ قریب ہوتا ہے، جو شخص چل کر اللہ تعالیٰ کی طرف جاتا ہے، اللہ تعالیٰ دوڑ کر اُس کی طرف جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17499]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17499]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3646) اخرجه احمد فى المسند (40/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17500
وَعَنْ شُرَيْحٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا ابْنَ آدَمَ، قُمْ إِلَيَّ أَمْشِ إِلَيْكَ، وَامْشِ إِلَيَّ أُهَرْوِلُ إِلَيْكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شُرَيْحِ بْنِ الْحَارِثٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
شریح بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، ایک صاحب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تم میرے لیے کھڑے ہو جاؤ، میں چل کر تمہاری طرف آؤں گا، تم میری طرف چل کر آؤ، میں دوڑ کر تمہاری طرف آؤں گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریح بن حارث کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17500]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریح بن حارث کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17500]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (478/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15495»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17501
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ بِالْفُسْطَاطِ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - شِبْرًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَقْبَلَ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَاشِيًا أَقْبَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَيْهِ مُهَرْوِلًا، وَاللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، وَاللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، وَاللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
یزید بن نعیم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ”فسطاط“ میں منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایک بالشت اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ایک ”ذراع“ اس کے قریب ہوتا ہے، اور جو شخص ایک ”ذراع“ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ایک ”باع“ اُس کے قریب ہوتا ہے، اور جو شخص چل کر اللہ تعالیٰ کی طرف آتا ہے، اللہ تعالیٰ دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے، اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے، اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17501]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17501]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1646) اخرجه احمد فى المسند (155/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20866»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17502
وَعَنْ سَلْمَانَ - رَفَعَهُ - قَالَ:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَإِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ بَاعًا، وَإِذَا أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَكَرِيَّا بْنِ نَافِعٍ الْأُرْسُوقِيِّ، وَالسَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میرا بندہ ایک بالشت میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک ”ذراع“ اُس کے قریب ہوتا ہوں اور جب وہ ایک ”ذراع“ میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک ”باع“ اُس کے قریب ہوتا ہوں اور جب وہ چل کر میری طرف آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زکریا بن نافع ارسوقی اور سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17502]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زکریا بن نافع ارسوقی اور سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17502]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6141)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6141»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح