الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ إِلَى مَتَى تُقْبَلُ تَوْبَةُ الْعَبْدِ .
بندے کی توبہ کب تک قبول ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 17503
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ:" مَنْ تَابَ قَبْلَ مَوْتِهِ عَامًا تِيبَ عَلَيْهِ، وَمَنْ تَابَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ تِيبَ عَلَيْهِ". حَتَّى قَالَ:" يَوْمًا". حَتَّى قَالَ:" سَاعَةً". حَتَّى قَالَ:" فُوَاقًا".
قَالَ: قَالَ الرَّجُلُ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ كَافِرًا فَأَسْلَمَ؟ قَالَ: إِنَّمَا أُحَدِّثُكُمْ كَمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص مرنے سے ایک سال پہلے توبہ کر لے، اس کی توبہ بھی قبول ہو جاتی ہے، جو شخص مرنے سے ایک ماہ پہلے توبہ کر لے، اس کی توبہ بھی قبول ہو جاتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ انہوں نے ایک دن کا ذکر کیا، یہاں تک کہ ایک پہر کا ذکر کیا، یہاں تک کہ تھوڑی سی دیر کا ذکر کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دریافت کیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر وہ شخص کافر ہو اور پھر مسلمان ہو جائے؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں وہ چیز بیان کر رہا ہوں، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17503]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17503]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 206/2، أخرجه مسند أحمد برقم: 6881»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17504
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ لَهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَابَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِفُوَاقِ نَاقَةٍ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
امام طبرانی نے معجم اوسط میں ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مرنے سے اتنی دیر پہلے توبہ کر لے، جتنی دیر میں اونٹنی کا دودھ دوہ لیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17504]

حدیث نمبر: 17505
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ قَالَ: اجْتَمَعَ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَبِلَ تَوْبَةَ عَبْدِهِ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِيَوْمٍ". فَقَالَ الثَّانِي: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَأَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِنِصْفِ يَوْمٍ". فَقَالَ الثَّالِثُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَأَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِضَحْوَةٍ". فَقَالَ الرَّابِعُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَأَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ بِنَفْسِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عبدالرحمن بیلمانی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد اکٹھے ہوئے: اُن میں سے ایک صاحب نے یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے ایک دن پہلے بھی قبول کر لیتا ہے۔“ دوسرے صحابی نے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو دوسرے صحابی نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ، اُس کے مرنے سے نصف دن پہلے بھی قبول کر لیتا ہے۔“ تیسرے صحابی نے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو ان تیسرے صحابی نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اُس کے مرنے سے، اتنا پہلے بھی قبول کر لیتا ہے (جتنا سورج نکلنے کے بعد) دن چڑھے کا وقت ہوتا ہے۔“ چوتھے صحابی نے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو ان چوتھے صحابی نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اُس وقت بھی قبول کر لیتا ہے جب اُس پر نزع کا عالم طاری نہ ہوا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17505]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17505]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (425/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15073، 22559، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7735، 7736»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17506
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَبْلَ الْمَوْتِ بِشَهْرٍ إِلَّا قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ، وَأَدْنَى مِنْ ذَلِكَ، وَقَبْلَ مَوْتِهِ بِيَوْمٍ أَوْ سَاعَةٍ، يَعْلَمُ اللَّهُ مِنْهُ التَّوْبَةَ وَالْإِخْلَاصَ إِلَّا قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ".
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو مومن بندہ مرنے سے ایک ماہ پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کر لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے، اگر وہ اس سے بھی کم عرصہ پہلے کر لے، مرنے سے ایک دن پہلے کر لے، یا ایک پہر پہلے کر لے، اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ اور اس کے اخلاص سے واقف ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ قبول کر لیتا ہے، جبکہ اُس پر نزع کا عالم طاری نہ ہوا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17506]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13609)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17507
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا عَنْ نَبِيٍّ مُرْسَلٍ، أَوْ كِتَابٍ مُنَزَّلٍ:" إِنَّ عَبْدًا لَوْ أَذْنَبَ كُلَّ ذَنْبٍ ثُمَّ تَابَ إِلَى اللَّهِ قَبْلَ مَوْتِهِ بِيَوْمٍ قَبِلَ مِنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تمہیں ”نبی مرسل“ یا ”نازل شدہ کتاب“ کے حوالے سے بات بیان نہ کروں؟ (وہ بات یہ ہے:) ”اگر بندہ سارے گناہ کر لے، اور پھر وہ مرنے سے ایک دن پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17507]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17507]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17508
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا عَنْ كِتَابٍ مُنَزَّلٍ، أَوْ نَبِيٍّ مُرْسَلٍ:" مَا مِنْ نَفْسٍ تَتُوبُ قَبْلَ مَرَضِهَا الَّذِي تَمُوتُ فِيهِ تَوْبَةً إِلَّا قَبِلَ تَوْبَتَهَا إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي فَائِدٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا فَائِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو ”نازل شدہ کتاب“ یا ”نبی مرسل“ کے حوالے سے بات بیان کروں: (وہ بات یہ ہے:) ”جو شخص اس بیماری کا شکار ہونے سے پہلے توبہ کر لیتا ہے، جس بیماری میں اس کا انتقال ہو جائے، تو اس کی توبہ قبول ہو جاتی ہے، اور ایسا اُس وقت تک رہے گا جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ابوفائد کی ربعی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں ابوفائد سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17508]