🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ الْإِكْثَارِ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ .
کثرت کے ساتھ استغفار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17579
عَنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ تَسُرَّهُ صَحِيفَتُهُ ; فَلْيُكْثِرْ فِيهَا مِنَ الِاسْتِغْفَارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اسے اس کا صحیفہ خوش کرے، تو اس شخص کو اس صحیفے میں کثرت کے ساتھ استغفار شامل کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17579]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (843)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 843، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 892»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17580
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ حَافِظَيْنِ يَرْفَعَانِ إِلَى اللَّهِ مَا حَفِظَا فِي يَوْمٍ، فَيَرَى اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي أَوَّلِ الصَّحِيفَةِ وَفِي آخِرِهَا اسْتِغْفَارًا إِلَّا قَالَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي مَا بَيْنَ طَرَفَيِ الصَّحِيفَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ تَمَّامُ بْنُ نَجِيحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دونوں محافظ فرشتے ایک دن میں جو نوٹ کرتے ہیں، اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ اس صحیفے کے آغاز میں اور اختتام پر استغفار دیکھ لے، تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: ”اس صحیفے کے دونوں کناروں کے درمیان میں موجود اُمور کے حوالے سے، میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی تمام بن نجیح ہے جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17580]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3252)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17581
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ”میں“ ایک دن میں، اللہ تعالیٰ سے ستر مرتبہ مغفرت طلب کرتا ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17581]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2418، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17582
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنِّي لَأَتُوبُ". مَكَانَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ كُلِّهِ، وَرَوَى مَعَهُ:" إِنِّي لَأَتُوبُ" أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ" حَسَنٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَبِي يَعْلَى فِي حَدِيثِ:" إِنِّي لَأَتُوبُ إِلَى اللَّهِ" رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں: ”میں مغفرت طلب کرتا ہوں“ کی جگہ ”میں توبہ کرتا ہوں“ کے الفاظ ہیں۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں، ان کے ساتھ امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی انہیں نقل کیا اور ”میں مغفرت طلب کرتا ہوں“ کے الفاظ والی روایت کی سند حسن ہے، اور ”میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ کے الفاظ والی روایت میں امام ابویعلیٰ کی دو اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17582]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3246 و 3245) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2934 و 2989)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17583
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ سَبْعِينَ مَرَّةً".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17583]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17584
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ستر مرتبہ سے زیادہ۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17584]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17585
وَفِي رِوَايَةٍ:" مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَسَانِيدُهَا حَسَنَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”100 مرتبہ۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں اور ان کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (232)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17586
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرُؤٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ؟! إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک بدزبان شخص ہوں اور میری زیادہ تر بدزبانی اپنے اہل خانہ کے خلاف ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم استغفار کیوں نہیں کرتے ہو؟ ”میں“ ایک دن اور ایک رات میں، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17586]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3197»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17587
وَعَنْ أَبِي مُوسَى: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں دن میں، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ”100 مرتبہ“ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17587]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17588
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَلَهْمٍ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي عَمَلًا أَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ، قَالَ:" لَا تَغْضَبْ وَلَكَ الْجَنَّةُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنِي. قَالَ:" اسْتَغْفِرِ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ ; يَغْفِرِ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَ سَبْعِينَ عَامًا". قَالَ: لَيْسَ لِي سَبْعُونَ عَامًا، قَالَ:" فَلِأَبِيكَ". قَالَ: لَيْسَ لِأَبِي سَبْعُونَ عَامًا، قَالَ:" فَلِأَهْلِ بَيْتِكَ". قَالَ: لَيْسَ لِأَهْلِ بَيْتِي سَبْعُونَ عَامًا. قَالَ:" فَلِجِيرَانِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن دلہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کی تعلیم دیجئے جس کے ذریعے میں جنت میں داخل ہو جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غضبناک نہ ہونا، تمہیں جنت مل جائے گی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے مزید کچھ بتائیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سورج غروب ہونے سے پہلے دن میں، ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنا، اللہ تعالیٰ تمہارے 70 سال کے گناہوں کی مغفرت کر دے گا، اس نے کہا: میرے تو ستر سال کے گناہ نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے باپ کے (بھی گناہوں کی مغفرت کر دے گا) اس نے کہا: میرے باپ کے بھی ستر سال کے گناہ نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے گھر والوں کے (گناہوں کی مغفرت کر دے گا) اس نے کہا: میرے گھر والوں کے بھی ستر سال کے گناہ نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تمہارے پڑوسیوں کے (گناہوں کی مغفرت کر دے گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17588]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں