الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ الْإِكْثَارِ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ .
کثرت کے ساتھ استغفار کرنا
حدیث نمبر: 17587
وَعَنْ أَبِي مُوسَى: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں دن میں، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ”100 مرتبہ“ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17587]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17587 in Urdu