🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

38. بَابُ كَيْفِيَّةِ الِاسْتِغْفَارِ .
استغفار کی کیفیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17591
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ لِمَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، إِنَّكَ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ". إِلَى آخِرِهِ. وَهَذَا:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ بُرَيْدَةَ قَالَ: حُدِّثْتُ عَنِ الْأَشْعَرِيِّ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! بے شک میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اس کی، جو میں نے پہلے کیا، اس کی جو میں بعد میں کروں گا، اس کی جو میں نے پوشیدہ طور پر کیا، اس کی جو میں نے علانیہ طور پر کیا، بے شک تو آگے کرنے والا ہے، اور تو پیچھے کرنے والا ہے، اور تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک روایت مذکور ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے، اس کے حوالے سے، جو میں نے پہلے کیا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد سے لے کر آخر تک الفاظ ہیں اور یہاں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ابن بریدہ نے یہ کہا: ہے: مجھے اشعری کے حوالے سے
یہ روایت بیان کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17591]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (391/4)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6035، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2719، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17829»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17592
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَفَعَ الْحَدِيثَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ; كُتِبَتْ كَمَا قَالَهَا، ثُمَّ عُلِّقَتْ بِالْعَرْشِ لَا يَمْحُوهَا ذَنْبٌ عَمِلَهُ صَاحِبُهَا، حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَهِيَ مَخْتُومَةٌ كَمَا قَالَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص یہ پڑھتا ہے: ”میں اللہ تعالیٰ کی پاکی کا اعتراف کرتا ہوں، اس کی حمد کے ہمراہ، اور میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ان کلمات کو اسی طرح نوٹ کر لیا جاتا ہے جس طرح اس نے پڑھے ہوں اور پھر عرش کے ساتھ لٹکا دیا جاتا ہے، ان کو پڑھنے والے شخص نے، جو بھی گناہ کیا ہو، ایسا کوئی بھی گناہ ان کلمات کو مٹاتا نہیں ہے، یہاں تک کہ جب وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو ان کلمات پر مہر لگی ہوئی ہو گی (اور اس شخص کو ان کا اجر و ثواب عطا کیا جائے گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مالک بن یحییٰ بن مالک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12799»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17593
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَوْفَى كَلِمَةٍ عِنْدَ اللَّهِ أَنْ يَقُولَ الْعَبْدُ: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي، وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، أَيْ رَبِّ فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ بھرپور کلمہ یہ ہے کہ بندہ یہ کہے: ”اے اللہ! بے شک تو میرا پروردگار ہے، اور میں تیرا بندہ ہوں، میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے، میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، اور گناہوں کی مغفرت، صرف تو ہی کر سکتا ہے، اے میرے پروردگار! تو میرے گناہوں کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17593]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3449)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3449»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17594
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا يَقُولُ رَجُلٌ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ; إِلَّا غُفِرَ لَهُ، وَإِنْ كَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص تین مرتبہ یہ پڑھتا ہے: ”میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ زندہ ہے اور بذات خود قائم ہے، اور میں اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ تو اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ میدان جنگ سے فرار ہوا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17594]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8541)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں