الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابٌ فِي عُتَقَاءِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے (جہنم سے) آزاد کیے جانے والے لوگ
حدیث نمبر: 17633
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَوْ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - شَكَّ الْأَعْمَشُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عُتَقَاءَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، لِكُلِّ عَبْدٍ مِنْهُمْ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے، یہ شک اعمش نامی راوی کو ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دن اور رات میں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے، اُن میں سے ہر ایک کے لئے ایک مستجاب دعا ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17633]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7443)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17634
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ سِتَّمِائَةِ أَلْفِ عَتِيقٍ يُعْتَقُ مِنَ النَّارِ، كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَزْوَرُ: أَبُو غَالِبٍ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر جمعہ کے دن میں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے چھ سو ہزار افراد کو آزاد کیا جاتا ہے، انہیں جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے، ان میں سے ہر ایک کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازور ابوغالب بصری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17634]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازور ابوغالب بصری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17634]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3434)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17635
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - يَعْنِي فِي سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ الدُّنْيَا - سِتَّمِائَةِ أَلْفِ عَتِيقٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ، كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ، عَنْ أَبِي مَيْمُونٍ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا کی گھڑیوں میں سے ایک گھڑی (شاید یہاں ایک گھڑی سے مراد، ایک پہر ہے) میں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے 600 ہزار لوگوں کو آزاد کیا جاتا ہے، جنہیں وہ جہنم سے آزاد کرتا ہے، وہ سب ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد محمد بن بحر کے حوالے سے ابومیمون سے نقل کی ہے جو اہل بصرہ کے بزرگ ہیں اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17635]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3435)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1473، 1474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف