الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابٌ مِنْهُ فِي سَعَةِ رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت کا بیان
حدیث نمبر: 17632
عَنْ حُذَيْفَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْيَمَانِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيُدْخِلَنَّ اللَّهُ الْجَنَّةَ الْفَاجِرَ فِي دِينِهِ، الْأَحْمَقَ فِي مَعِيشَتِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ الَّذِي مَحَشَتْهُ النَّارُ بِذَنْبِهِ. وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَغْفِرَنَّ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْفِرَةً يَتَطَاوَلُ لَهَا إِبْلِيسُ رَجَاءَ أَنْ تُصِيبَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ فِيهِ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَغْفِرَنَّ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْفِرَةً لَا تَخْطُرُ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ". وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ سَعْدُ بْنُ طَالِبٍ: أَبُو غَيْلَانَ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اللہ تعالیٰ جنت میں اس شخص کو بھی داخل کر دے گا، جو اپنے دین کے معاملے میں گناہگار ہو، اپنی زندگی کے معاملے میں بیوقوف ہو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جنت میں وہ شخص بھی داخل ہو گا، جس کو آگ نے اس کے گناہوں کی وجہ سے جلا دیا ہو گا، اس
ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسی مغفرت عطا کرے گا کہ ابلیس بھی اپنی گردن بلند کرے گا، یہ امید رکھتے ہوئے کہ شاید اُسے بھی وہ مغفرت نصیب ہو جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں:
”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسی مغفرت کرے گا کہ کسی انسان کے دل میں اُس کا خیال بھی نہیں آئے گا۔“
کبیر کی اسناد میں ایک راوی سعد بن طالب ابوغیلان ہے، جسے ابوزرعہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، کبیر کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17632]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3021)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3022، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5223»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف