الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مجموعہ
حدیث نمبر: 17697
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ، فَمَنْ أَعْطَاهُ اللَّهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهُ. وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يَسْلَمَ قَلْبُهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا يُؤْمِنُ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ:" غَشْمُهُ، وَظُلْمُهُ، وَلَا يَكْسِبُ عَبْدٌ مَالًا مِنْ حَرَامٍ فَيُنْفِقُ فِيهِ، فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَتَصَدَّقُ بِهِ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يَتْرُكُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ. إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَمْحُو السَّيِّئِ بِالسَّيِّئِ وَلَكِنْ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان اخلاق اسی طرح تقسیم کیے ہیں، جس طرح اس نے تمہارے درمیان رزق تقسیم کیا ہے، اللہ تعالیٰ دنیا اس شخص کو بھی دیتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے، اور اسے بھی دیتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتا ہے، لیکن وہ دین صرف اس کو دیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے، تو جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے دین عطا کیا ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے پسند کرتا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، بندہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوتا، جب تک اس کا دل اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار نہ ہو جائے، اور بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا، جب تک اس کا پڑوی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی زیادتیوں سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا، اس کا ظلم کرنا۔“ ”(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا:) جو بندہ حرام طور پر مال کما کر، اس میں سے خرچ کرتا ہے، اس بندے کے لیے اس مال میں برکت نہیں رکھی جاتی ہے اور اگر وہ اس کو صدقہ کرتا ہے، تو اس کی طرف سے وہ قبول نہیں ہوتا ہے، اور اگر وہ اس مال کو اپنے پیچھے چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ مال جہنم کی طرف جانے کے لیے اس کا زاد سفر ہوتا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ برائی کو، برائی کے ذریعے نہیں مٹاتا ہے بلکہ وہ اچھائی کے ذریعے برائی کو مٹاتا ہے، خبیث چیز، خبیث کو نہیں مٹاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17697]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17697]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3672)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3663، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5204/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17698
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - فِيمَا يَعْلَمُ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقِّرَاتِ الذُّنُوبِ ; فَإِنَّ مِثْلَ مُحَقِّرَاتِ الذُّنُوبِ كَقَوْمٍ نَزَلُوا بَطْنَ وَادٍ، فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، وَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، حَتَّى أَنْضَجُوا خُبْزَتَهُمْ، وَإِنَّ مُحَقِّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذُ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكُهُ".
وَقَالَ أَبُو حَازِمٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: - قَالَ أَبُو ضَمْرَةَ: وَلَا أَحْسَبُهُ إِلَّا عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - قَالَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَهَاتَيْنِ". وَفَرَّقَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ، ثُمَّ قَالَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَعَثَهُ قَوْمُهُ طَلِيعَةً، فَلَمَّا خَشِيَ أَنْ يُسْبَقَ أَلَاحَ بِثَوْبِهِ: أَتَيْتُمْ أَتَيْتُمْ". ثُمَّ يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا ذَاكَ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَالَ أَبُو حَازِمٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: - قَالَ أَبُو ضَمْرَةَ: وَلَا أَحْسَبُهُ إِلَّا عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - قَالَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَهَاتَيْنِ". وَفَرَّقَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ، ثُمَّ قَالَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَعَثَهُ قَوْمُهُ طَلِيعَةً، فَلَمَّا خَشِيَ أَنْ يُسْبَقَ أَلَاحَ بِثَوْبِهِ: أَتَيْتُمْ أَتَيْتُمْ". ثُمَّ يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا ذَاكَ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انس بن عیاض نامی راوی کا یہ کہنا ہے: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم حقیر گناہوں کے ارتکاب سے بچ کے رہو، کیونکہ حقیر گناہوں کی مثال، ان لوگوں کی مانند ہے، جو کسی وادی کے نشیبی حصے میں پڑاؤ کرتے ہیں، پھر ایک شخص ایک لکڑی لے کر آتا ہے، ایک شخص ایک لکڑی لے کر آتا ہے، یہاں تک کہ وہ (ان لکڑیوں کو جلا کر) روٹی پکا لیتے ہیں، حقیر گناہوں کو کرنے والے کی بھی، جب ان گناہوں کے حوالے سے گرفت ہو گی، تو وہ گناہ اس شخص کو ہلاکت کا شکار کر دیں گے۔“ ابوحازم بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوضمرہ نامی راوی بیان کرتے ہیں، میرا خیال ہے
یہ روایت، سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”میری اور قیامت کی مثال، ان دو کی مانند ہے“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کو الگ کر کے (یعنی ان دونوں انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے) یہ بات ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: ”میری اور قیامت کی مثال، اُس شخص کی مانند ہے، جسے اس کی قوم صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آگے بھیجتی ہے، اور جب اس شخص کو یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں (خطرہ اُس کی قوم تک) اس سے پہلے نہ پہنچ جائے، تو وہ اپنا کپڑا لہرا کر یہ کہتا ہے: (خطرہ) تم تک پہنچنے والا ہے، تم تک پہنچنے والا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں وہ فرد ہوں“۔ یہ پوری روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17698]
یہ روایت، سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”میری اور قیامت کی مثال، ان دو کی مانند ہے“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کو الگ کر کے (یعنی ان دونوں انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے) یہ بات ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: ”میری اور قیامت کی مثال، اُس شخص کی مانند ہے، جسے اس کی قوم صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آگے بھیجتی ہے، اور جب اس شخص کو یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں (خطرہ اُس کی قوم تک) اس سے پہلے نہ پہنچ جائے، تو وہ اپنا کپڑا لہرا کر یہ کہتا ہے: (خطرہ) تم تک پہنچنے والا ہے، تم تک پہنچنے والا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں وہ فرد ہوں“۔ یہ پوری روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17698]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22302، 27741، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5872، 5885، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7319، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 868، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 4652، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2950»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17699
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا بَنِي هَاشِمٍ، يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، يَا صَفِيَّةُ، عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَا فَاطِمَةُ، بِنْتَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَعْرِفَنَّ مَا جَاءَ النَّاسُ غَدًا يَحْمِلُونَ الْآخِرَةَ، وَجِئْتُمْ تَحْمِلُونَ الدُّنْيَا، إِنَّمَا أَوْلِيَائِي مِنْكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُتَّقُونَ، إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ مُسْتَصْبِحٍ فِي قَوْمِهِ أَتَاهُمْ فَقَالَ: يَا قَوْمِ، أَتَيْتُمْ غَشَيْتُمْ، وَاصَبَاحَاهُ، أَنَا النَّذِيرُ، وَالْمَوْتُ الْمُغِيرُ، وَالسَّاعَةُ الْمَوْعِدُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو ہاشم! اے بنو عبدالمطلب! اے صفیہ! جو اللہ کے رسول کی پھوپھی ہیں، اے محمد کی صاحبزادی فاطمہ! میں یہ صورتحال نہ پاؤں کہ کل (قیامت کے دن) لوگ آئیں، تو انہوں نے آخرت اٹھائی ہوئی ہو، اور تم آؤ، تو تم نے دنیا اٹھائی ہوئی ہو، قیامت کے دن تم میں سے میرے ساتھی پرہیزگار لوگ ہوں گے، میری اور تمہاری مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جو اپنی قوم میں آ کر ان سے یہ کہتا ہے: اے میری قوم! خطرہ تمہارے سر پر پہنچنے والا ہے، خطرے کی بات ہے، میں ڈرانے والا ہوں، موت برباد کر دینے والی ہے، اور قیامت کا وعدہ ہے (یعنی قیامت طے شدہ ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمْا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17699]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمْا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17699]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (86)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 86»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17700
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ - وَلَيْسَتْ بِالْجَدْعَاءِ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، كَأَنَّ الْمَوْتَ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا كُتِبَ، وَكَأَنَّ الْحَقَّ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا وَجَبَ، وَكَأَنَّمَا نُشَيِّعُ مِنَ الْمَوْتَى سُفُرٌ عَمَّا قَلِيلٍ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ، نُبَوِّئُهُمْ أَجْدَاثَهُمْ، وَنَأْكُلُ تُرَاثَهُمْ كَأَنَّكُمْ مُخَلَّدُونَ بَعْدَهُمْ، قَدْ نَسِيتُمْ كُلَّ وَاعِظَةٍ، وَأَمِنْتُمْ كُلَّ جَائِحَةٍ. طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبُهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ، وَتَوَاضَعَ لِلَّهِ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَأَنْفَقَ مِنْ مَالٍ جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ، وَجَانَبَ أَهْلَ الشَّكِّ وَالْبِدْعَةِ، وَصَلُحَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ النَّاسَ عَنْ شَرِّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّصْرُ بْنُ مُحْرِزٍ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی ”عضباء“ پر ”جدعاء“ پر نہیں، موجود رہتے ہوئے، ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! (یوں محسوس ہوتا ہے) جیسے موت ہمارے علاوہ پر لازم قرار دی گئی ہے، اور حق ہمارے علاوہ پر واجب ہوا ہے، اور جن مردوں (کے جنازوں) کے ساتھ ہم چلتے ہیں، وہ تھوڑا سا سفر ہے، پھر ہم ان کو قبروں میں رکھ دیں گے اور ان کی وراثت کھا لیں گے، اور گویا تم نے ان کے بعد ہمیشہ زندہ رہنا ہے، تم نصیحت کرنے والی ہر چیز بھول چکے ہو، اور ہلاک کرنے والی ہر چیز سے (خود کو) محفوظ سمجھے ہوئے ہو، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس کے ذاتی عیوب اُسے لوگوں کی عیب چینی سے محفوظ رکھیں، اور وہ کوئی کمی کیے بغیر اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے، اور وہ اس مال میں سے خرچ کرے، جو اس نے معصیت کے علاوہ (یعنی حلال طریقے سے) کمایا ہو، وہ اہل علم کے ساتھ میل جول رکھے، اور شک کرنے والوں اور بدعتیوں سے لاتعلق رہے، اُس کا ظاہر ٹھیک ہو، اور وہ اپنی ذات کے شر کے حوالے سے، لوگوں سے الگ تھلگ رہے (یعنی لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن محرز ہے اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17700]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن محرز ہے اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17700]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3225)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6237»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17701
وَعَنْ رَكْبٍ الْمِصْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ تَوَاضَعَ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَذَلَّ فِي نَفْسِهِ مِنْ غَيْرِ مَسْكَنَةٍ، وَأَنْفَقَ مَالًا جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَرَحِمَ أَهْلَ الذُّلِّ وَالْمَسْكَنَةِ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ وَالْحِكْمَةِ. طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ. طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِهِ، وَأَمْسَكَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَصِيحٍ الْعَنْسِيِّ عَنْ رَكْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جو کسی نقص کے بغیر تواضع اختیار کرے، اور کسی ذلت کے بغیر خود کو عاجز سمجھے، اور اس مال کو خرچ کرے، جو اس نے معصیت کے علاوہ (یعنی جائز طریقے سے کمایا ہو) وہ غریب اور معمولی لوگوں پر رحم کرے، علم اور حکمت والے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن ٹھیک ہو، جس کا ظاہر معزز ہو، اور وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچا کے رکھے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کرے اور اپنے اضافی مال کو (اللہ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ کر دے، اور غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نصیح عنسی کے حوالے سے سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور میں اس (یعنی نصیح عنسی) سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17701]
یہ روایت امام طبرانی نے نصیح عنسی کے حوالے سے سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور میں اس (یعنی نصیح عنسی) سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4615 و 4616)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4616»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17702
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنِي حَدِيثًا وَاجْعَلْهُ مُوجَزًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ ; فَإِنَّكَ إِنْ كُنْتَ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ، أْيَسْ مِمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ تَكُنْ غَنِيًّا، وَإِيَّاكَ وَمَا يُعْتَذَرُ مِنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے، اور وہ مختصر ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نماز یوں ادا کرو، جیسے رخصت ہونے لگے ہو، کیونکہ اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے ہو، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اُس کے حوالے سے مایوس ہو جاؤ، تم خوشحال ہو جاؤ گے اور تم ہر ایسی چیز سے بچ کے رہو، جس کے حوالے سے معذرت کرنی پڑے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17702]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17702]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (4588)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17703
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُشَرِّفُونَ الْمُتْرَفِينَ، وَيَسْتَخِفُّونَ بِالْعَابِدِينَ، وَيَعْمَلُونَ بِالْقُرْآنِ مَا وَافَقَ أَهْوَاءَهُمْ، وَمَا خَالَفَ أَهْوَاءَهُمْ تَرَكُوهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَيَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ، يَسْعَوْنَ فِيمَا يُدْرِكُونَ بِغَيْرِ سَعْيٍ مِنَ الْقَدَرِ الْمَقْدُورِ، وَالْأَجَلِ الْمَكْتُوبِ، وَالرِّزْقِ الْمَقْسُومِ، وَلَا يَسْعَوْنَ فِيمَا لَا يُدْرَكُ إِلَّا بِالسَّعْيِ مِنَ الْجَزَاءِ الْمَوْفُورِ، وَالسَّعْيِ الْمَشْكُورِ، وَالتِّجَارَةِ الَّتِي لَا تَبُورُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ الرَّفَّاءُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ مالداروں میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور عبادت گزاروں کو کمتر سمجھتے ہیں، وہ قرآن کے ان احکام پر عمل کرتے ہیں، جو ان کی خواہشات کے مطابق ہوں اور جو ان کی خواہشات کے برخلاف ہوں، اسے چھوڑ دیتے ہیں، تو ایسی صورتحال میں وہ کتاب کے کچھ حصے پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے کچھ حصے کا انکار کرتے ہیں، وہ ایسی چیز کے بارے میں کوشش کرتے ہیں، جسے کوشش کے بغیر حاصل کیا جا سکتا ہے، جس کا تعلق، طے شدہ تقدیر اور تحریر (یا لازم) کی گئی مخصوص مدت اور تقسیم کئے گئے رزق کے ساتھ ہے، لیکن وہ اس چیز کے بارے میں کوشش نہیں کرتے، جسے صرف کوشش کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، جن کا تعلق بھرپور جزاء، قبول کی گئی کوشش اور اس تجارت کے ساتھ ہے، جس میں نقصان نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید رفاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17703]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید رفاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17703]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10432)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10432»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف