🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17701
وَعَنْ رَكْبٍ الْمِصْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ تَوَاضَعَ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَذَلَّ فِي نَفْسِهِ مِنْ غَيْرِ مَسْكَنَةٍ، وَأَنْفَقَ مَالًا جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَرَحِمَ أَهْلَ الذُّلِّ وَالْمَسْكَنَةِ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ وَالْحِكْمَةِ. طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ. طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِهِ، وَأَمْسَكَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَصِيحٍ الْعَنْسِيِّ عَنْ رَكْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جو کسی نقص کے بغیر تواضع اختیار کرے، اور کسی ذلت کے بغیر خود کو عاجز سمجھے، اور اس مال کو خرچ کرے، جو اس نے معصیت کے علاوہ (یعنی جائز طریقے سے کمایا ہو) وہ غریب اور معمولی لوگوں پر رحم کرے، علم اور حکمت والے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن ٹھیک ہو، جس کا ظاہر معزز ہو، اور وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچا کے رکھے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کرے اور اپنے اضافی مال کو (اللہ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ کر دے، اور غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نصیح عنسی کے حوالے سے سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور میں اس (یعنی نصیح عنسی) سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4615 و 4616)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4616»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17701 in Urdu