🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. بَابُ التَّعَرُّضِ لِنَفَحَاتِ رَحْمَةِ اللَّهِ .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے جھونکوں کے درپے ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17713
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِرَبِّكُمْ فِي أَيَّامِ دَهْرِكُمْ نَفَحَاتٍ، فَتَعَرَّضُوا لَهَا ; لَعَلَّ أَحَدَكُمْ أَنْ يُصِيبَهُ مِنْهَا نَفْحَةٌ لَا يَشْقَى بَعْدَهَا أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَمَنْ عَرَفْتُهُمْ وُثِّقُوا.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وقت میں، تمہارے پروردگار کی رحمت کے جھونکے ہوتے ہیں، تو تم ان کے درپے ہوا کرو، ہو سکتا ہے تم میں سے کسی ایک کو ان میں سے کوئی جھونکا نصیب ہو جائے، اور وہ (شخص) اُس کے بعد کبھی بد نصیب نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور جن سے میں واقف ہوں، اُن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17713]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2877، 6239»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17714
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" افْعَلُوا الْخَيْرَ دَهْرَكُمْ، وَتَعَرَّضُوا لِنَفَحَاتِ رَحْمَةِ اللَّهِ، فَإِنَّ لِلَّهِ نَفَحَاتٍ مَنْ رَحِمَتِهِ، يُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ، وَسَلُوا اللَّهَ أَنْ يَسْتُرَ عَوْرَاتِكُمْ، وَأَنْ يُؤَمِّنَ رَوْعَاتِكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِيسَى بْنِ مُوسَى بْنِ إِيَاسِ بْنِ الْبُكَيْرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ہمیشہ بھلائی کرتے رہو اور اپنے پروردگار کی رحمت کے جھونکوں کے درپے رہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے، اپنی رحمت کے جھونکے نصیب کرتا ہے، تم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرو کہ وہ تمہارے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی کرے اور تمہیں پریشانیوں سے محفوظ رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عیسیٰ بن موسیٰ بن ایاس بن بکیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17714]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (720)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 720، وأخرجه شرح السنة برقم: 1378»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں