🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17715
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ:" مَا أَنْكَرْتُمْ مِنْ زَمَانِكُمْ فَبِمَا غَيَّرْتُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ، فَإِنْ يَكُ خَيْرًا فَوَاهًا وَاهًا، وَإِنْ يَكُ شَرًّا فَآهًا آهًا". هَكَذَا سَمِعْتُ مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم اپنے زمانے کے حوالے سے جس چیز کو منکر قرار دیتے ہو، تو وہ چیز تمہارے اعمال کی تبدیلی ہے، اگر وہ اچھی ہے، تو کیا کہنے؟ اور اگر وہ بری ہے، تو پھر افسوس کی بات ہے۔“ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17715]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17716
وَعَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ أَعْمَالًا لَا تُعْرَفُ، وَيُوشِكُ الْعَازِبُ أَنْ يَئُوبَ إِلَى أَهْلِهِ فَمَسْرُورٌ، وَمَكْظُومٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ ایسے عمل کرو گے، جو معروف نہیں ہوں گے اور ایسا ہو گا کہ کوئی شخص طویل عرصے بعد، اپنے گھر واپس آئے، تو وہ خوش ہو، یا پھر غصے پر ق ابوپائے ہوئے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17716]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1416)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1416»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17717
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَنْظُرُ إِلَى أَجْسَامِكُمْ، وَلَا إِلَى أَحْسَابِكُمْ، وَلَا إِلَى أَمْوَالِكُمْ، وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ، فَمَنْ كَانَ لَهُ قَلْبٌ صَالِحٌ تَحَنَّنَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّمَا أَنْتُمْ بَنُو آدَمَ، وَأَحَبُّكُمْ إِلَيَّ أَتْقَاكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے جسموں کی طرف، یا تمہارے حسب کی طرف، یا تمہارے اموال کی طرف نہیں دیکھتا ہے، بلکہ وہ تمہارے دلوں کی طرف دیکھتا ہے، تو جس شخص کا دل نیک ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر مہربان ہوتا ہے، تم لوگ اولاد آدم ہو، اور تم میں سے میرے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عیاش ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17717]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3456»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17718
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ مَعَهُ بِوَصِيَّةٍ، ثُمَّ الْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ فَقَالَ:" إِنَّ أَهْلَ بَيْتِي هَؤُلَاءِ يَرَوْنَ أَنَّهُمْ أَوْلَى النَّاسِ بِي، وَلَيْسَ كَذَلِكَ، إِنَّ أَوْلِيَائِي مِنْكُمُ الْمُتَّقُونَ، مَنْ كَانُوا، وَحَيْثُ كَانُوا. اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أُحِلُّ لَهُمْ فَسَادَ مَا أَصْلَحْتَ، وَايْمُ اللَّهِ، لَتُكْفَأُ أُمَّتِي عَنْ دِينِهَا كَمَا يُكْفَأُ الْإِنَاءُ فِي الْبَطْحَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں وصیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلتے ہوئے تشریف لائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف رخ کیا اور یہ ارشاد فرمایا: ”میرے گھر والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ لوگوں میں، میرے سب سے زیادہ قریب ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے، تم میں سے پرہیزگار لوگ میرے قریبی ساتھی ہیں، خواہ وہ جو بھی ہوں اور جہاں بھی ہوں، اے اللہ! میں اُن کے لئے یہ چیز حلال قرار نہیں دیتا کہ وہ اسے خراب کریں، جسے تو نے ٹھیک کیا ہے، اللہ کی قسم! میری اُمت اپنے دین کے حوالے سے یوں اوندھی ہو جائے گی، جس طرح میدان میں برتن کو اوندھا کر دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (121/20) اخرجه احمد فى المسند (235/5)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 647»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17719
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ لَكَ عَبْدَانِ: أَحَدُهُمَا يُطِيعُكَ، وَلَا يَخُونُكَ، وَلَا يَكْذِبُكَ، وَالْآخَرُ يَخُونُكَ، وَيَكْذِبُكُ، الَّذِي يُطِيعُكَ وَلَا يَكْذِبُكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمِ الَّذِي يَخُونُكَ وَيَكْذِبُكَ؟". قُلْتُ: لَا. بَلِ الَّذِي لَا يَخُونُنِي، وَلَا يَكْذِبُنِي، وَيَصْدُقُنِي الْحَدِيثَ أَحَبُّ إِلَيَّ. قَالَ:" كَذَاكُمْ أَنْتُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ابواحوص نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ کہ اگر تمہارے دو غلام ہوں، اُن دونوں میں سے ایک تمہاری فرمانبرداری کرتا ہو اور تمہارے ساتھ خیانت نہ کرتا ہو، اور تمہارے ساتھ جھوٹ نہ بولتا ہو، جبکہ دوسرا تمہارے ساتھ خیانت بھی کرتا ہو، اور تمہارے ساتھ جھوٹ بھی بولتا ہو، تو جو تمہاری فرمانبرداری کرتا ہے اور تمہارے ساتھ جھوٹ نہیں بولتا ہے، وہ تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا؟ یا وہ ہو گا جو تمہارے ساتھ خیانت بھی کرتا ہے اور تمہارے ساتھ جھوٹ بھی بولتا ہے، میں نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ وہ میرے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا، جو میرے ساتھ خیانت نہیں کرتا اور میرے ساتھ جھوٹ نہیں بولتا، اور میرے ساتھ سچ بولتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ بھی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ایسے ہی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17719]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17720
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" يَا عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ، غُلَامُكَ الَّذِي يُطِيعُكَ وَيَتَّبِعُ أَمْرَكَ، أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ غُلَامُكَ الَّذِي لَا يُطِيعُكَ وَلَا يَتَّبِعُ أَمْرَكَ؟". قَالَ: بَلْ. غُلَامِيَ الَّذِي يُطِيعُنِي وَيَتَّبِعُ أَمْرِي، قَالَ: فَكَذَاكُمْ أَنْتُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى ثِقَاتٌ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عوف بن مالک! تمہارا وہ غلام، جو تمہاری فرمانبرداری کرتا ہے، تمہارے حکم کی پیروی کرتا ہے، وہ تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا، یا تمہارا وہ غلام زیادہ محبوب ہو گا؟ جو تمہاری اطاعت نہیں کرتا اور تمہارے حکم کی پیروی نہیں کرتا؟ انہوں نے عرض کی: بلکہ میرا وہ غلام، جو میری اطاعت کرتا ہے اور میرے حکم کی پیروی کرتا ہے (وہ میرے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو تم لوگ بھی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں، اسی طرح ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17720]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17721
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَدْ أَفْلَحَ مَنْ أَخْلَصَ قَلْبَهُ لِلْإِيمَانِ، وَجَعَلَ قَلْبَهُ سَلِيمًا، وَلِسَانَهُ صَادِقًا، وَنَفْسَهُ مُطْمَئِنَّةً، وَخَلِيقَتَهُ مُسْتَقِيمَةً، وَجَعَلَ أُذُنَهُ مُسْتَمِعَةً، وَعَيْنَهُ نَاظِرَةً، فَأَمَّا الْأُذُنُ فَقَمِعٌ، وَالْعَيْنُ مُقِرَّةٌ بِمَا يُوعَى الْقَلْبُ، وَقَدْ أَفْلَحَ مَنْ جَعَلَ قَلْبَهُ وَاعِيًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے اپنے دل کو ایمان کے لیے خالص کر لیا، اس نے اپنے دل کو سلامتی والا بنا لیا، زبان کو سچا بنا لیا، نفس کو مطمئن بنا لیا، اپنے اخلاق کو ٹھیک کر لیا، اپنے کانوں کو (حق کی بات) سننے والا بنا لیا، اپنی آنکھوں کو (حق کو) دیکھنے والا بنا لیا، جہاں تک کانوں کا تعلق ہے، تو وہ راستہ ہیں، اور آنکھ چیز کو برقرار رکھتی ہے اور دل محفوظ کرتا ہے، اور وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے اپنے دل کو محفوظ کرنے والا بنا لیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17721]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 147/5، أخرجه مسند أحمد برقم: 20803»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں