الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ (کے بارے میں) مزید روایات
حدیث نمبر: 17723
عَنْ أَبِي مَدِينَةَ الدَّارِمِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: كَانَ الرَّجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا الْتَقَيَا لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَقْرَأَ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ:" وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومدینہ دارمی رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے، دو افراد جب ایک دوسرے سے ملتے تھے، تو اُس وقت تک جدا نہیں ہوتے تھے جب تک ایک دوسرے کے سامنے یہ تلاوت نہیں کرتے تھے: ”زمانے کی قسم ہے! بے شک انسان خسارے میں ہے۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17723]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17723]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17724
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ: أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ فَقَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً ثُمَّ قَالَ:" عَلَى مَكَانِكُمُ اثْبُتُوا". ثُمَّ أَتَى الرِّجَالَ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَمَرَنِي أَنْ آمُرَكُمْ أَنْ تَتَّقُوا اللَّهَ، وَأَنْ تَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا". ثُمَّ تَخَلَّلَ إِلَى النِّسَاءِ فَقَالَ لَهُنَّ:" إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُنِي أَنْ آمُرَكُنَّ أَنْ تَتَّقُوا اللَّهَ، وَأَنْ تَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لِلنِّسَاءِ:" أَنْ تَتَّقِينَ اللَّهَ، وَأَنْ تَقُلْنَ قَوْلًا سَدِيدًا".، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن قیس ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تم لوگوں کو یہ حکم دوں کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو!“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے پاس تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ ہدایت کروں کہ تم اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو!“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین سے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اور تم سیدھی بات کرو (یعنی عربی کے الفاظ مختلف ہیں لیکن مفہوم یہی ہے) اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17724]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین سے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اور تم سیدھی بات کرو (یعنی عربی کے الفاظ مختلف ہیں لیکن مفہوم یہی ہے) اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17724]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 391/4، أخرجه مسند أحمد برقم: 18994، 19204»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف