الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
حدیث نمبر: 17725
عَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ الْغَطَفَانِيُّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بِئْسَ الْعَبْدُ عَبْدٌ تَجَبَّرَ، وَاخْتَالَ، وَنَسِيَ الْكَبِيرَ الْمُتَعَالَ. بِئْسَ الْعَبْدُ عَبْدٌ يَخْتِلُ الدُّنْيَا بِالدِّينِ. بِئْسَ الْعَبْدُ عَبْدٌ يَسْتَحِلُّ الْمَحَارِمَ بِالشُّبُهَاتِ. بِئْسَ الْعَبْدُ عَبْدٌ هَوًى يُضِلُّهُ. بِئْسَ الْعَبْدُ عَبْدٌ رَغَبٌ يُذِلُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نعیم بن ہمار غطفانی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ بندہ برا ہے، جو تکبر اور خود پسندی اختیار کرے اور بلند و برتر عظیم ذات کو بھول جائے۔“ وہ بندہ برا ہے، جو دین کے ذریعے فریب کر کے دنیا حاصل کرے۔“ وہ بندہ برا بندہ ہے، جو مشتبہ چیزوں کے حوالے سے حرام چیزوں کو حلال قرار دے۔ وہ بندہ برا ہے جو نفسانی خواہش کی بندگی کرے، جو اسے گمراہ کر دیں۔ وہ بندہ برا ہے جو ایسی لالچ کا بندہ ہو، جو اسے ذلیل کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید رقی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17725]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید رقی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17725]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17726
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْيَوْمَ الرِّهَانُ وَغَدًا السِّبَاقُ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ، أَنَا الْأَوَّلُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْمُصَلِّي، وَعُمَرُ الثَّالِثُ، وَالنَّاسُ بَعْدُ عَلَى السَّبْقِ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج کا دن کوشش کا ہے اور کل کا دن نتیجے کا ہے، آخر میں جنت یا جہنم ہے، میں پہلے ہوں، ابوبکر دوسرا ہے، عمر تیسرا ہے، اور پھر دوسرے لوگ درجہ بدرجہ ایک دوسرے کے پیچھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17726]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17726]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12645»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17727
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُشَرِّفُونَ الْمُتْرَفِينَ، وَيَسْتَخِفُّونَ بِالْعَابِدِينَ، وَيَعْمَلُونَ بِالْقُرْآنِ مَا وَافَقَ أَهْوَاءَهُمْ، وَمَا خَالَفَ أَهْوَاءَهُمْ تَرَكُوهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ، وَيَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ، يَسْعَوْنَ فِيمَا يُدْرَكُ بِغَيْرِ شَيْءٍ، مِنَ الْقَدَرِ الْمَقْدُورِ، وَالْأَجَلِ الْمَكْتُوبِ، وَالرِّزْقِ الْمَقْسُومِ، وَلَا يَسْعَوْنَ فِيمَا لَا يُدْرَكُ إِلَّا بِالسَّعْيِ مِنَ الْجَزَاءِ الْمَوْفُورِ، وَالسَّعْيِ الْمَشْكُورِ، وَالتِّجَارَةِ الَّتِي لَا تَبُورُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ الرَّفَّا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ مالداروں کی طرف رغبت رکھتے ہیں اور عبادت گزاروں کو کمتر سمجھتے ہیں، وہ قرآن کے اس حصے پر عمل کرتے ہیں، جو ان کی خواہشات کے مطابق ہوتا ہے اور اس حصے کو چھوڑ دیتے ہیں، جو ان کی خواہشات کے برخلاف ہوتا ہے، ایسی صورتحال میں وہ کتاب کے کچھ حصے پر ایمان رکھتے ہیں اور کچھ حصے کا انکار کرتے ہیں، وہ ایسی چیز کے بارے میں کوشش کرتے ہیں، جسے کوشش کے بغیر پایا جا سکتا ہے، جس کا تعلق طے شدہ تقدیر، مقرر شدہ مدت، تقسیم شدہ رزق کے ساتھ ہے، وہ ایسی چیز کے بارے میں کوشش نہیں کرتے ہیں، جو صرف کوشش کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہے، جس کا تعلق بھرپور جزاء، قبول کی جانے والی کوشش اور ایسی تجارت کے ساتھ ہے، جو خسارے والی نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید رفاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17727]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید رفاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17727]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10432»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17728
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: قَالَ دَاوُدُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُنْ لِلْيَتِيمِ كَالْأَبِ الرَّحِيمِ، وَاعْلَمْ أَنَّكَ كَمَا تَزْرَعُ تَحْصُدُ. وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ لِبَعْلِهَا كَالْمَلِكِ الْمُتَوَّجِ بِالتَّاجِ الْمُخَوَّصِ بِالذَّهَبِ، كُلَّمَا رَآهَا قَرَّتْ بِهَا عَيْنَاهُ، وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ السُّوءِ لِبَعْلِهَا كَالْحِمْلِ الثَّقِيلِ عَلَى الشَّيْخِ الْكَبِيرِ.
وَاعْلَمْ أَنَّ خُطْبَةَ الْأَحْمَقِ فِي نَادِي قَوْمِهِ كَمَثَلِ الْمُغَنِّي عِنْدَ رَأْسِ الْمَيِّتِ، وَلَا تَعِدَنَّ أَخَاكَ شَيْئًا، ثُمَّ لَا تُنْجِزُهُ ; فَتُورِثُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةً، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ صَاحِبٍ إِنْ ذَكَرْتَ اللَّهَ لَمْ يُعِنْكَ، وَإِنْ نَسِيتَهُ لَمْ يُذَكِّرْكَ، وَهُوَ الشَّيْطَانُ.
وَاذْكُرْ مَا تَكْرَهُ أَنْ يُذْكَرَ مِنْكَ فِي نَادِي قَوْمِكَ، فَلَا تَفْعَلْهُ إِذَا خَلَوْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَاعْلَمْ أَنَّ خُطْبَةَ الْأَحْمَقِ فِي نَادِي قَوْمِهِ كَمَثَلِ الْمُغَنِّي عِنْدَ رَأْسِ الْمَيِّتِ، وَلَا تَعِدَنَّ أَخَاكَ شَيْئًا، ثُمَّ لَا تُنْجِزُهُ ; فَتُورِثُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةً، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ صَاحِبٍ إِنْ ذَكَرْتَ اللَّهَ لَمْ يُعِنْكَ، وَإِنْ نَسِيتَهُ لَمْ يُذَكِّرْكَ، وَهُوَ الشَّيْطَانُ.
وَاذْكُرْ مَا تَكْرَهُ أَنْ يُذْكَرَ مِنْكَ فِي نَادِي قَوْمِكَ، فَلَا تَفْعَلْهُ إِذَا خَلَوْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا داؤد علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے: ”یتیم کے لیے مہربان باپ کی مانند ہو جاؤ! اور یہ بات جان لو! کہ جیسا تم بوؤ گے ویسا کاٹو گے، نیک عورت کی اپنے شوہر کے لیے مثال یوں ہے، جیسے سونے کا بنا ہوا تاج ہوتا ہے، آدمی جب بھی اسے دیکھتا ہے، اس کے حوالے سے آدمی کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، اور بری عورت کی اپنے شوہر کے لیے مثال اس طرح ہے، جیسے وزنی سامان کسی بوڑھے شخص پر رکھا گیا ہو، تم یہ بات جان لو! کہ اپنی قوم کی محفل میں، احمق شخص کا خطبہ اس طرح ہے، جیسے کسی میت کے سرہانے کوئی گا رہا ہو، اگر تم اپنے بھائی کے ساتھ کوئی وعدہ کرو اور پھر تم اسے پورا نہ کر سکو، تو یہ چیز تمہارے اور اس کے درمیان دشمنی پیدا کر دے گی، اور ہم ایسے ساتھی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، کہ اگر تم اللہ کو یاد کرو، تو وہ تمہاری مدد نہ کرے، اور اگر تم اُسے بھول جاؤ، تو وہ تمہیں یاد نہ دلائے، اور وہ شیطان ہے، اور تم اس بات کا خیال رکھنا کہ جس چیز کے بارے میں تمہیں یہ برا لگتا ہو، کہ تمہاری قوم کی محفل میں، اُس کے حوالے سے تمہارا ذکر کیا جائے، تو تم وہ کام خلوت میں بھی نہ کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17728]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17728]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17729
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَتْ غَزْوَةُ تَبُوكَ تَسَارَعَ النَّاسُ إِلَى الْحِجْرِ لِيَدْخُلُوا فِيهِ، فَنُودِيَ فِي النَّاسِ: إِنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُمْسِكٌ بَعِيرَهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" عَلَى مَا تَدْخُلُونَ عَلَى أَقْوَامٍ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ؟". قَالَ: فَنَادَاهُ رَجُلٌ: تَعْجَبُ مِنْهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَعْجَبَ مِنْ ذَلِكَ؟ نَبِيُّكُمْ يُنْبِئُكُمْ بِمَا كَانَ قَبْلَكُمْ، وَمَا هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكُمْ، اسْتَقِيمُوا وَسَدِّدُوا ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَعْبَأُ بِعَذَابِكُمْ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيِّ مِنْ طَرِيقِ الْمَسْعُودِيِّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”غزوہ تبوک کے موقع پر لوگ تیزی سے ”حجر“ (یعنی قوم ثمود کی بستی) کی طرف جانے لگے، تاکہ اس میں داخل ہو جائیں، تو لوگوں میں یہ اعلان کیا گیا: سب لوگ اکٹھے ہو جائیں، راوی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ نے اپنے اونٹ کو پکڑا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: تم کس بنیاد پر اس قوم کے علاقے میں داخل ہونا چاہتے ہو، جن پر اللہ تعالیٰ نے غضب نازل کیا، تو ان لوگوں میں سے ایک شخص نے آپ کو بلند آواز میں پکارا: یا رسول اللہ! آپ ان پر تعجب کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے زیادہ حیران کن بات نہ بتاؤں؟ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں اس چیز کے بارے میں بتاتے ہیں، جو تم سے پہلے ہوئی ہے، اور جو تمہارے بعد ہو گی، تم لوگ مستقیم رہو اور سیدھے رہو، کیونکہ تمہیں عذاب دینے کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کو کوئی پرواہ نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مسعودی کے حوالے سے نقل کی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17729]
یہ روایت امام طبرانی نے مسعودی کے حوالے سے نقل کی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17729]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17568»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17730
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ يُرَاءِ يُرَاءِ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُسَمِّعْ يُسَمِّعِ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ تَطَاوَلَ تَعْظِيمًا يُخْفِضُهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَوَاضَعَ خَشْيَةً يَرْفَعُهُ اللَّهُ. وَالنَّاسُ مُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا مَقْتُورٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمُقَتَّرٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَمُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمُسْتَرِيحٌ وَمُسْتَرَاحٌ مِنْهُ. قُلْنَا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا الْمُسْتَرِيحُ وَالْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ؟ قَالَ: أَمَّا الْمُسْتَرِيحُ فَالْمُؤْمِنُ إِذَا مَاتَ اسْتَرَاحَ، وَأَمَا الْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ فَهُوَ الَّذِي يَظْلِمُ النَّاسَ وَيَغْتَابُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص دکھاوا کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، جو شخص شہرت چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کی طلب کو ظاہر کر دے گا، جو شخص خود کو بڑا قرار دینے کے لئے نمایاں کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اُسے پست کر دے گا، جو شخص خشیت کی وجہ سے تواضع اختیار کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے بلندی نصیب کرے گا۔ کچھ لوگوں کو دنیا میں کشادگی دی جاتی ہے، انہیں آخرت میں تنگی ملے گی، اور کچھ کو دنیا میں تنگی دی جاتی ہے، انہیں آخرت میں کشادگی نصیب ہو گی، کوئی شخص نجات پانے والا ہوتا ہے اور کسی سے نجات نصیب ہوتی ہے، ہم نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! نجات پانے والے اور جس سے نجات نصیب ہوتی ہے اُن سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جہاں تک نجات پانے والے کا تعلق ہے، تو اس سے مراد مؤمن ہے کہ جب وہ انتقال کر جاتا ہے، تو وہ (دنیا کی پریشانیوں کے حوالے سے) نجات پا جاتا ہے، جہاں تک اس فرد کا تعلق ہے، جس سے نجات نصیب ہوتی ہے، تو یہ وہ شخص ہے، جو لوگوں پر ظلم کرتا ہے اور ان کی غیبت کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17730]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17730]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8512)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17731
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: إِنَّ الْجَنَّةَ حُفَّتْ بِالْمَكَارِهِ، وَإِنَّ النَّارَ حُفَّتْ بِالشَّهَوَاتِ، فَمَنِ اطَّلَعَ الْحِجَابَ وَاقَعَ مَا وَرَاءَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حصین بن عقبہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جنت کو ناپسندیدہ چیزوں کے ذریعے ڈھانپا گیا ہے اور جہنم کو نفسانی خواہشات کے ذریعے ڈھانپا گیا ہے، جو شخص پردے میں جھانکتا ہے، وہ اس چیز میں واقع ہو جاتا ہے، جو اس کے پرے ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17731]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17731]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8546)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17732
وَعَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَبْدِ اللَّهِ: أَوْصِنِي بِكَلِمَاتٍ جَوَامِعَ نَوَافِعَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: اعْبُدِ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَزُلْ مَعَ الْقُرْآنِ حَيْثُ زَالَ، وَمَنْ أَتَاكَ بِحَقٍّ فَاقْبَلْ مِنْهُ وَإِنْ كَانَ بَعِيدًا، وَمَنْ أَتَاكَ بِبَاطِلٍ فَارْدُدْهُ وَإِنْ كَانَ حَبِيبًا قَرِيبًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مَعْنًا لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
معن بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے جامع اور نفع دینے والے کلمات کے ہمراہ نصیحت کیجیے! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور تم کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراؤ، اور قرآن جہاں ہو، تم اس کے ساتھ رہو، جو شخص تمہارے پاس حق لے کر آئے، تم اس سے قبول کرو، اگرچہ وہ دور کا فرد ہو، اور جو شخص تمہارے پاس باطل لے کر آئے، تم اسے مسترد کر دو، اگرچہ وہ شخص دوست اور قریبی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ معن نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17732]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ معن نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17732]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8537)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17733
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَيْسَ الْعِلْمُ مِنْ كَثْرَةِ الْحَدِيثِ، وَلَكِنَّ الْعِلْمَ مِنَ الْخَشْيَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، إِلَّا أَنَّ عَوْنًا لَمْ يُدْرَكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
عون بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”علم زیادہ بات چیت کرنے کا نام نہیں ہے، بلکہ علم خشیت کا نام ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند عمدہ ہے، البتہ عون نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17733]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند عمدہ ہے، البتہ عون نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17733]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8534)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید ولکنہ منقطع
حدیث نمبر: 17734
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا مِنْكُمْ إِلَّا ضَيْفٌ وَعَارِيَةٌ، وَالضَّيْفُ مُرْتَحِلٌ، وَالْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ لِأَهْلِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالضَّحَّاكُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم میں سے ہر ایک مہمان ہے اور عاریت ہے، مہمان نے رخصت ہو جانا ہوتا ہے، اور عاریت والی چیز، اُس کے مالک کو لوٹا دی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ضحاک نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17734]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ضحاک نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17734]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8533)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف