الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ فِيمَنْ يَطْلُبُ رِضَا اللَّهِ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کرتا ہے
حدیث نمبر: 17967
عَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَيَلْتَمِسُ مَرْضَاةَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ فَيَقُولُ: يَا جِبْرِيلُ، إِنَّ عَبْدِي فُلَانًا يَلْتَمِسُ أَنْ يُرْضِيَنِي بِرِضَائِي عَلَيْهِ". قَالَ:" فَيَقُولُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى فُلَانٍ، وَتَقُولُ حَمَلَةُ الْعَرْشِ، وَيَقُولُ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، حَتَّى يَقُولَ أَهْلُ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، ثُمَّ يَهْبِطُ إِلَى الْأَرْضِ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَهِيَ الْآيَةُ الَّتِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فِي كِتَابِهِ:" إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا". وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَلْتَمِسُ سُخْطَ اللَّهِ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا جِبْرِيلُ، إِنَّ فُلَانًا يَسْتَسْخِطُنِي، أَلَا وَإِنَّ غَضَبِي عَلَيْهِ، فَيَقُولُ جِبْرِيلُ: غَضِبَ اللَّهُ عَلَى فُلَانٍ، وَتَقُولُ حَمَلَةُ الْعَرْشِ، وَيَقُولُ مَنْ دُونَهُمْ حَتَّى يَقُولَهُ أَهْلُ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، ثُمَّ يَهْبِطُ إِلَى الْأَرْضِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی تلاش کرتا ہے اور وہ مسلسل ایسا کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے جبرائیل! میرا فلاں بندہ یہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ مجھے راضی کر دے، تو میں اس سے راضی ہوں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی رحمت فلاں شخص پر نازل ہو، عرش کو اٹھانے والے فرشتے یہ بات کہتے ہیں، ان کے ساتھ والے فرشتے یہ بات کہتے ہیں، یہاں تک کہ ساتوں آسمانوں کے رہنے والے یہ بات کہتے ہیں اور پھر یہ چیز زمین کی طرف اتار دی جاتی ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ آیت ہے جو اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں تم پر نازل کی ہے: ”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے، عنقریب رحمان ان کے لئے محبت بنا دے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بعض اوقات کوئی بندہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے کام کرتا رہتا ہے تو اللہ تعالی یہ فرماتا ہے: اے جبرائیل! فلاں شخص میری ناراضگی حاصل کرنا چاہتا ہے، خبردار! میرا غضب اس پر نازل ہو گا، تو سیدنا جبرائیل کہتے ہیں: اللہ تعالی کا غضب فلاں پر نازل ہو گا، پھر حاملین عرش کہتے ہیں اور ان کے پاس والے یہ کہتے ہیں، یہاں تک کہ ساتوں آسمانوں والے یہ بات کہتے ہیں اور پھر یہ بات زمین کی طرف اتار دی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17967]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17967]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1262)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21895، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1262»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 17968
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْضَ عَنِّي، قَالَ: فَأَعَرَضَ عَنِّي ثَلَاثًا قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الرَّبَّ لَيَتَرَضَّى فَيَرْضَى، قَالَ:" فَرَضِيَ عَنِّي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عمرو بن مالک رؤاسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ سے راضی ہو جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر پروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہو گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17968]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17968]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح