الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ فِيمَنْ يَطْلُبُ رِضَا اللَّهِ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کرتا ہے
حدیث نمبر: 17968
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْضَ عَنِّي، قَالَ: فَأَعَرَضَ عَنِّي ثَلَاثًا قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الرَّبَّ لَيَتَرَضَّى فَيَرْضَى، قَالَ:" فَرَضِيَ عَنِّي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عمرو بن مالک رؤاسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ سے راضی ہو جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر پروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہو گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17968]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17968]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17968 in Urdu