الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. بَابٌ فِي أَهْلِ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي الْجَنَّةِ وَالنَّارِ .
کسی گھرانے والوں کا، یکے بعد دیگرے، جنت یا جہنم میں جانا
حدیث نمبر: 17971
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي النَّارِ حَتَّى لَا يَبْقَ مِنْهُمْ حُرٌّ، وَلَا عَبْدٌ، وَلَا أَمَةٌ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي الْجَنَّةِ حَتَّى مَا يَبْقَى مِنْهُمْ حُرٌّ، وَلَا عَبْدٌ، وَلَا أَمَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقٍ كَبِيرٍ، وَلَمْ يَنْسُبْهُ إِلَى أَبِي جُحَيْفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْ كَبِيرًا هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ کسی گھرانے کے لوگ یکے بعد دیگرے جہنم میں جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آزاد یا غلام یا کنیز باقی نہیں بچے گا اور کسی گھرانے کے لوگ یکے بعد دیگرے جنت میں جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آزاد یا غلام یا کنیز باقی نہیں بچے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے کبیر کے طریق سے نقل کی ہے، انہوں نے سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ تک اس کی نسبت بیان نہیں کی ہے اور میں اس کبیر سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17971]
یہ روایت امام طبرانی نے کبیر کے طریق سے نقل کی ہے، انہوں نے سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ تک اس کی نسبت بیان نہیں کی ہے اور میں اس کبیر سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17971]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (130/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف