الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ الْأَرْوَاحِ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ .
ارواح، گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو ایک دوسرے سے متعارف تھیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 17972
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَدَائِنِ فَإِذَا أَنَا بَرْجَلٍ عَلَيْهِ ثِيَابٌ خَلْقَانُ، وَمَعَهُ أَدِيمٌ أَحْمَرُ يَعْزِلُهُ، فَالْتَفَتَ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ: مَكَانَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ، فَقُمْتُ فَقُلْتُ لِمَنْ كَانَ عِنْدِي: مَنْ هَذَا الرَّجُلُ؟ قَالُوا: هَذَا سَلْمَانُ، فَدَخَلَ بَيْتَهُ فَلَبِسَ ثِيَابًا بِيضًا، ثُمَّ أَقْبَلَ وَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي وَسَاءَلَنِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا رَأَيْتَنِي فِيمَا مَضَى، وَلَا رَأَيْتُكَ، وَلَا عَرَفْتَنِي، وَلَا عَرَفْتُكَ، قَالَ: بَلَى. وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ عَرَفَ رُوحِي رُوحَكَ حِينَ رَأَيْتُكَ، أَلَسْتَ الْحَارِثَ بْنَ عَمِيرَةَ؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا فِي اللَّهِ ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا فِي اللَّهِ اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ضَعِيفَةٍ.
حارث بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: میں مدائن آیا، وہاں ایک شخص موجود تھا، جس کے جسم پر پرانا سا لباس تھا، اس کے پاس ایک سرخ چمڑا تھا، جسے وہ صاف کر رہا تھا، اس نے توجہ کی، جب اس کی نظر مجھ پر پڑی تو اس نے مجھے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا: اے اللہ کے بندے! تم اپنی جگہ پر رہو، راوی کہتے ہیں: میں کھڑا ہو گیا، میں نے اپنے پاس موجود شخص سے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں؟ اس نے جواب دیا: یہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں گئے، انہوں نے سفید لباس پہنا پھر وہ تشریف لائے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر میرے ساتھ مصافحہ کیا اور مجھ سے حال احوال دریافت کیا، میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! ماضی میں نہ تو کبھی آپ نے مجھے دیکھا ہے اور نہ میں نے آپ کو دیکھا ہے، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسا ہی ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جب میں نے تمہیں دیکھا تو میری روح نے تمہاری روح کو پہچان لیا، کیا تم حارث بن عمیرہ نہیں ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح (عالم ارواح میں) گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف اسانید کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17972]
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف اسانید کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1677) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6172)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6172»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17973
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ارواح گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17973]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10557)، أخرجه مسند البزار برقم: 2671، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17974
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةً بِمَكَّةَ مَزَّاحَةً، فَنَزَلَتْ عَلَى امْرَأَةٍ شَبَهًا لَهَا، فَبَلَغَ ذَاكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ حِبِّي ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَلَا تُعْرَفُ تِلْكَ الْمَرْأَةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ َوالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں: مکہ میں ایک خاتون تھی، جس کے مزاج میں مزاح کا عنصر غالب تھا، وہ اپنے جیسی ایک خاتون کے ہاں ٹھہری، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ ارشاد فرمایا ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: وہ (عورت) اُس خاتون سے واقف نہیں تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17974]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17974]
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید