🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

125. بَابُ طَلَبِ الْحَلَالِ وَالْبَحْثِ عَنْهُ .
حلال تلاش کرنا اور اس کے بارے میں کوشش کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18098
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَلَبُ الْحَلَالِ فَرِيضَةٌ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حلال تلاش کرنا فرض کے بعد فرض ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ثقفی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18098]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9993»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18099
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَلَبُ الْحَلَالِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حلال تلاش کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18099]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18100
وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ، أُخْتِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ: أَنَّهَا بَعَثَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَدَحِ لَبَنٍ عِنْدَ فِطْرِهِ وَهُوَ صَائِمٌ، وَذَلِكَ فِي طُولِ النَّهَارِ، وَشِدَّةِ الْحَرِّ، فَرَدَّ إِلَيْهَا رَسُولَهَا:" أَنَّى لَكِ هَذَا اللَّبَنَ؟!". قَالَتْ: مِنْ شَاةٍ لِي، قَالَ: فَرَدَّ إِلَيْهَا رَسُولَهَا:" أَنَّى كَانَتْ لَكِ هَذِهِ الشَّاةُ؟". قَالَتِ: اشْتَرَيْتُهَا مِنْ مَالِي، فَأَخَذَهُ مِنْهَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ فَقَالَتْ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَعَثْتُ لَكَ بِاللَّبَنِ مَرْثِيَةً لَكَ مِنْ طُولِ النَّهَارِ، وَشِدَّةِ الْحَرِّ، فَرَدَدْتَ الرَّسُولَ فِيهِ، فَقَالَ لَهَا:" بِذَلِكَ أُمِرَتِ الرُّسُلُ، أَلَّا تَأْكُلَ إِلَّا طَيِّبًا، وَلَا تَعْمَلَ إِلَّا صَالِحًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده ام عبداللہ رضی اللہ عنہا، جو سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، انہوں نے دودھ کا ایک پیالہ افطاری کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، وہ ایک طویل اور شدید گرم دن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے قاصد کو اس کی طرف واپس بھیجا اور دریافت کیا: تمہارے پاس یہ دودھ کہاں سے آیا ہے؟ اس خاتون نے بتایا: یہ میری بکری کا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قاصد اس خاتون کی طرف واپس بھیجا اور فرمایا: تمہارے پاس یہ بکری کہاں سے آئی؟ اس خاتون نے بتایا: یہ میں نے اپنے مال کے ذریعے خریدی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ قبول کر لیا، اگلے دن وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، سیدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی خدمت میں دودھ بھیجا تھا کیونکہ دن طویل تھا اور شدید گرم تھا اور آپ نے میرے بھیجے ہوئے فرد کو واپس کر دیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”رسولوں کو اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ صرف پاکیزہ چیز کھائیں اور صرف نیک عمل کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18100]
تخریج الحدیث: «حرجه الطبراني فى المعجم الكبير (174/26)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں