🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

142. بَابُ سَاعَةٍ وَسَاعَةٍ .
ایک گھڑی اور دوسری گھڑی (میں کیفیات مختلف ہونے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18202
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَيْنَا فِي أَنْفُسِنَا مَا نُحِبُّ، فَإِذَا رَجَعْنَا إِلَى أَهْلِنَا وَخَالَطْنَاهُمْ أَنْكَرْنَا أَنْفُسَنَا! فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَوْ تَدُومُونَ عَلَى مَا تَكُونُونَ عِنْدِي فِي الْخَلَاءِ لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا، وَلَكِنْ سَاعَةً وَسَاعَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الرَّازِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.؟ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَقَالَ:" لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُظِلَّكُمْ بِأَجْنِحَتِهَا عِيَانًا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے یہ بات بیان کی ہے: ”جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے تھے تو ہم اپنے من میں وہ چیز محسوس کرتے تھے جو ہمیں اچھی لگتی تھی، اور جب ہم اپنے اہل خانہ کی طرف واپس چلے جاتے تھے اور ان کے ساتھ گھل مل جاتے تھے تو ہمیں اپنے من کی کیفیت تبدیل محسوس ہوتی تھی، اُن لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کی میرے پاس جو کیفیت ہوتی ہے، اگر تنہائی میں (یعنی مجھ سے دور ہو کر) بھی ویسی ہی کیفیت ہو تو فرشتے اپنے پروں کے ذریعے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں، لیکن وقت، وقت (کی کیفیت مختلف ہوتی ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زہیر بن محمد رازی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو فرشتے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں اور تم پر اپنے پروں کے ذریعے سایہ کریں، جسے دیکھا جا سکے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18202]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (3234) أخرجه أبو يعلى فى المسند (3035) اخرجه احمد فى المسند (175/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18203
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: كَانَ لِعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ بَيْتٌ قَدْ أَخْلَاهُ لِلْحَدِيثِ، فَكُنَّا نَأْتِيهِ فِيهِ، وَكَانَ يَقُولُ: سَاعَةٌ لِلدُّنْيَا، وَسَاعَةٌ لِلْآخِرَةِ، وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَيَّ السَّاعَتَيْنِ تَغْلِبُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کا گھر تھا (یہاں شاید کمرہ مراد ہے) جسے انہوں نے بات چیت کے لیے مخصوص کیا ہوا تھا، وہ ایک پہر دنیاوی امور پر گفتگو کرتے تھے اور ایک بہر آخرت کے بارے میں گفتگو کرتے تھے، اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان دونوں میں کون سا پہر غالب ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عثمان بن ابوصفوان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18203]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (831)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18204
عَنْ عَمَّارٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَفَى بِالْمَوْتِ وَاعِظًا، وَكَفَى بِالْيَقِينِ غِنًى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نصیحت کرنے والے کے طور پر موت کافی ہے اور خوشحالی کے لئے یقین کافی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18204]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18205
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِمَجْلِسٍ، وَهُمْ يَضْحَكُونَ، قَالَ:" أَكْثِرُوا مِنْ ذِكْرِ هَادِمِ اللَّذَّاتِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - فَإِنَّهُ مَا ذَكَرَهُ أَحَدٌ فِي ضِيقٍ مِنَ الْعَيْشِ إِلَّا وَسَّعَهُ عَلَيْهِ، وَلَا فِي سَعَةٍ إِلَّا ضَيَّقَهَا عَلَيْهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک محفل کے پاس سے ہوا، جس میں لوگ ہنس رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ لذتوں کو منہدم کر دینے والی موت کو کثرت کے ساتھ یاد کرو!“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تنگی کے عالم میں اسے یاد کرے گا یہ اس کے لیے گنجائش پیدا کر دے گی اور جو گنجائش کے عالم میں اسے یاد کرے گا، یہ اس کے لئے تنگی پیدا کر دے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے ان صحابی کے حوالے سے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18205]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3623) أخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (695)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18206
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُثْنُونَ عَلَيْهِ، وَيَذْكُرُونَ مِنْ عِبَادَتِهِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاكِتٌ، فَلَمَّا سَكَتُوا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ كَانَ يُكْثِرُ ذِكْرَ الْمَوْتِ؟". قَالُوا: لَا. قَالَ:" فَهَلْ كَانَ يَدَعُ كَثِيرًا مِمَّا يَشْتَهِي". قَالُوا: لَا. قَالَ:" مَا بَلَغَ صَاحِبُكُمْ كَثِيرًا مِمَّا تَذْهَبُونَ إِلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کا انتقال ہو گیا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی تعریف کرنا شروع کی اور اس کی عبادت کا ذکر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، جب لوگ خاموش ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا وہ موت کا ذکر کثرت سے کرتا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے جن چیزوں کی خواہش محسوس ہوتی تھی، کیا وہ ان میں سے زیادہ تر چیزیں چھوڑ دیتا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا ساتھی اس میں سے زیادہ تر نہیں پہنچا، جس کی طرف تم جا رہے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18206]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5941)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5941»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18207
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ بِعِبَادَةٍ وَاجْتِهَادٍ، فَقَالَ:" كَيْفَ ذِكْرُ صَاحِبِكُمْ لِلْمَوْتِ؟". قَالُوا: مَا نَسْمَعُهُ يَذْكُرُهُ. قَالَ:" لَيْسَ صَاحِبُكُمْ هُنَاكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا عبادت اور اجتہاد (یعنی عبادت میں بھرپور اہتمام) کے حوالے سے ذکر کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا وہ ساتھی موت کو کتنا یاد کرتا تھا؟ لوگوں نے کہا: ہم نے اُسے موت کا ذکر کرتے ہوئے نہیں سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تمہارا ساتھی اتنے پائے کا نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18207]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3622)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18208
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ حَبِّبِ الْمَوْتَ إِلَى مَنْ يَعْلَمُ أَنِّي رَسُولُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! تو اُس شخص کے نزدیک موت کو محبوب کر دے جو یہ جانتا ہو کہ میں تیرا رسول ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18208]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3457»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18209
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا طَارِقُ، اسْتَعِدَّ لِلْمَوْتِ قَبْلَ الْمَوْتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ نَاصِحٍ. قَالَ أَحْمَدُ: كَانَ مِنْ أَكْذَبِ النَّاسِ.
سیدنا طارق بن عبدالله محاربی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے طارق! موت سے پہلے موت کے لئے تیاری کر لو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ناصح ہے، امام أحمد کہتے ہیں: وہ سب سے بڑا جھوٹا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18209]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8174)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8174»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18210
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - وَهُوَ خَاثِرٌ فَقُلْنَا: مَا لَكَ؟ قَالَ: ذَهَبَ صَفْوُ الدُّنْيَا، وَلَمْ يَبْقَ إِلَّا الْكَدَرُ، وَالْمَوْتُ الْيَوْمَ تُحْفَةٌ لِكُلِّ مُسْلِمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا جَيِّدٌ.
ابوجحیفہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، اُن کا مزاج خوشگوار نہیں تھا، ہم نے دریافت کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”دنیا کا صاف حصہ رخصت ہو گیا ہے اور صرف اس کا گدلا حصہ باقی رہ گیا ہے، اور آج موت ہر مسلمان کے لئے تحفے کی حیثیت رکھتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18210]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8774)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18211
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، مَا مِنْ نَفْسٍ حَيَّةٍ إِلَّا الْمَوْتُ خَيْرٌ لَهَا إِنْ كَانَ بَرًّا، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ لِلْأَبْرَارِ. وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ خَيْرٌ لِأَنْفُسِهِمْ إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اُس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، آج جو بھی شخص زندہ ہے، اُس کے حق میں موت بہتر ہے، اگر وہ نیک ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ نیک لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے۔“ اور اگر کوئی شخص گناہ گار ہو تو اللہ تعالی نے یہ فرمایا ہے: ”اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ ہرگز یہ گمان نہ کریں کہ ہم انہیں جو ڈھیل دے رہے ہیں وہ ان کے حق میں بہتر ہے ہم انہیں ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ ان کے گناہ میں اضافہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یزید بن ابوزیاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8759)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں