الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
142. بَابُ سَاعَةٍ وَسَاعَةٍ .
ایک گھڑی اور دوسری گھڑی (میں کیفیات مختلف ہونے) کا بیان
حدیث نمبر: 18212
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ ; فَإِنَّهُ مَا ذَكَرَهُ أَحَدٌ فِي ضِيقٍ إِلَّا وَسَّعَهُ، وَلَا ذَكَرَهُ فِي سَعَةٍ إِلَّا ضَيَّقَهَا عَلَيْهِ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لذتوں کو تیزی سے کاٹ دینے والی (چیز یعنی موت) کو کثرت سے یاد کرو! کیونکہ جو شخص تنگی کے عالم میں اس کو یاد کرے گا یہ اس کے لیے گنجائش پیدا کر دے گی اور جو گنجائش کے عالم میں اس کو یاد کرے گا، یہ اسے تنگی کا شکار کر دے گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18212]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18212]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2307، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8555، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2993»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18213
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ - يَعْنِي الْمَوْتَ - ; فَإِنَّهُ مَا كَانَ فِي كَثِيرٍ إِلَّا قَلَّلَهُ، وَلَا قَلِيلٍ إِلَّا أَجْزَلَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ فِي هَذَا الْبَابِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لذتوں کو تیزی سے کاٹ دینے والی (چیز، راوی کہتے ہیں: یعنی موت) کو کثرت سے یاد کرو! کیونکہ جو شخص کثرت میں ہو گا یہ (یاد کرنا) اُس کو قلت میں کر دے گا اور جو شخص قلت میں ہو گا، یہ اسے کثرت میں کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس باب میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18213]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس باب میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18213]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18214
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاشِرَ عَشْرَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَنْ أَكْيَسُ النَّاسِ، وَأَحْزَمُ النَّاسِ؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ ذِكْرًا لِلْمَوْتِ، وَأَكْثَرُهُمُ اسْتِعْدَادًا لِلْمَوْتِ، قَبْلَ نُزُولِ الْمَوْتِ أُولَئِكَ هُمُ الْأَكْيَاسُ، ذَهَبُوا بِشَرَفِ الدُّنْيَا، وَكَرَامَةِ الْآخِرَةِ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، مجھ سمیت دس افراد تھے، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سب سے زیادہ سمجھدار ہے؟ اور کون سب سے زیادہ محتاط ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو سب سے زیادہ موت کو یاد کرنے والا ہو، اور جس نے موت کے آنے سے پہلے موت کے لیے سب سے زیادہ تیاری کی ہو، وہ لوگ ہی سمجھدار ہیں، دنیا کا شرف اور آخرت کی کرامت (یعنی عزت) لے گئے ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18214]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18214]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1008) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13536)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4259، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔