🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18367
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ: إِذْ ذَاكَ وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجِيءُ الْأَعْمَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَتَجِيءُ الصَّلَاةُ، فَتَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَا الصَّلَاةُ، فَيَقُولُ: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، وَتَجِيءُ الصَّدَقَةُ، فَتَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَا الصَّدَقَةُ. فَيَقُولُ: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، ثُمَّ يَجِيءُ الصِّيَامُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَا الصِّيَامُ. فَيَقُولُ: إِنَّكَ عَلَى خَيْرٍ، ثُمَّ تَجِيءُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَلِكَ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، ثُمَّ يَجِيءُ الْإِسْلَامُ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنْتَ السَّلَامُ، وَأَنَا الْإِسْلَامُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِنَّكَ عَلَى خَيْرٍ، بِكَ الْيَوْمَ آخُذُ، وَبِكَ أُعْطِي. قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي كِتَابِهِ:" وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَيَقُولُ اللَّهُ:" إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ". وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی: جب وہ اور ہم مدینہ منورہ میں موجود تھے انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن اعمال آئیں گے، نماز آئے گی اور عرض کرے گی: اے میرے پروردگار! میں نماز ہوں، تو پروردگار فرمائے گا: تم بھلائی پر ہو، صدقہ آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں صدقہ ہوں، تو پروردگار فرمائے گا: تم بھلائی پر ہو، پھر روزہ آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں روزہ ہوں، پروردگار فرمائے گا: تم بھلائی پر ہو، اسی طرح مختلف اعمال آتے رہیں گے اور اللہ تعالیٰ فرماتا رہے گا: تم بھلائی پر ہو، پھر اسلام آئے گا اور عرض کرے گا: اے پروردگار! تو سلامتی عطا کرنے والا ہے اور میں اسلام ہوں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: بے شک تم بھلائی پر ہو اور تمہاری وجہ سے آج میں گرفت کروں گا اور تمہاری وجہ سے آج میں عطا کروں گا۔“ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ شخص آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین، اسلام ہے۔“ (ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں ہو گا اور وہ شخص آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو گا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عباد بن راشد ہے جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18367]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6231) اخرجه احمد فى المسند (362/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8525»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18368
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ النَّاسَ جُمِعُوا لِلْحِسَابِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے لوگوں کو دیکھا کہ انہیں حساب کے لیے جمع کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18368]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5524)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18369
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ رَجُلٍ حَدِيثٌ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَرَيْتُ بَعِيرًا، ثُمَّ شَدَدْتُ عَلَيْهِ رَحْلِي، ثُمَّ سِرْتُ إِلَيْهِ شَهْرًا حَتَّى قَدِمْتُ عَلَيْهِ بِالشَّامِ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ، فَقُلْتُ لِلْبَوَّابِ: قُلْ لَهُ: جَابِرٌ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ: ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَخَرَجَ يَطَأُ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَنِي وَاعْتَنَقْتُهُ، فَقُلْتُ: حَدِيثًا بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقِصَاصِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَمُوتَ أَوْ أَمُوتَ قَبْلَ أَنْ أَسْمَعَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَحْشُرُ اللَّهُ الْعِبَادَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - أَوْ قَالَ: النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - حُفَاةً عُرَاةً، غُرْلًا بُهْمًا".
قَالَ: قُلْنَا: وَمَا بُهْمًا؟ قَالَ:" لَيْسَ مَعَهُمْ شَيْءٌ، ثُمَّ يُنَادِيهِمْ بِصَوْتٍ يَسْمَعُهُ مَنْ بَعُدَ كَمَا يَسْمَعُهُ مَنْ قَرُبَ: أَنَا الدَّيَّانُ، أَنَا الْمَلِكُ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَنْ يَدْخُلَ النَّارَ وَلَهُ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَقٌّ حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عِنْدَهُ حَقٌّ، حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ حَتَّى اللَّطْمَةَ". قَالَ: قُلْنَا: كَيْفَ وَإِنَّمَا نَأْتِي عُرَاةً، غُرْلًا، بُهْمًا؟! قَالَ:" الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بِمِصْرَ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، وَحَدِيثُ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ فِي بَابِ جَامِعِ الْبَعْثِ قَبْلَ هَذَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے ایک صاحب کے بارے میں پتہ چلا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی ہوئی ہے تو میں نے ایک اونٹ خریدا، اُس پر پالان باندھا اور پھر ایک ماہ کی مسافت کا فاصلہ طے کر کے ان صاحب کے پاس پہنچا، یہاں تک کہ شام میں، میں ان کے پاس آ گیا، وہ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دربان سے کہا: تم اُن سے کہو کہ دروازے پر جابر موجود ہے، دربان نے دریافت کیا: وہ جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے کو گھسیٹتے ہوئے باہر آئے اور انہوں نے مجھے گلے لگا لیا اور میں نے انہیں گلے لگا لیا، میں نے کہا: مجھے ایک حدیث کے بارے میں یہ پتہ چلا تھا کہ آپ نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہوا ہے اور وہ قصاص کے بارے میں ہے، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میرے اس حدیث کو سننے سے پہلے آپ کا انتقال نہ ہو جائے، یا میرا انتقال نہ ہو جائے، تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بندوں کو (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) لوگوں کو برہنہ پاؤں برہنہ جسم ختنے کے بغیر ”بہم“ حالت میں زندہ کرے گا، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: ”بہم“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے پاس کوئی چیز نہیں ہو گی، پھر وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) انہیں ایسی آواز کے ساتھ پکارے گا، جس آواز کو دور کا آدمی بھی اسی طرح سن لے گا جس طرح قریب کا آدمی اسے سن سکے گا، وہ یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، میں بادشاہ ہوں، میں ”دیان“ (یعنی فیصلہ کرنے والا، یا اچھے برے کا بدلہ دینے والا) ہوں، اہل جہنم میں سے کسی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے جبکہ اس نے اہل جنت میں سے کسی سے کوئی حق وصول کرنا ہو، تو جب تک میں اس کو اس کا حق نہیں دلوا دیتا (یعنی اس وقت تک یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو) اور اہل جنت میں سے کسی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو جبکہ اس نے اہل جہنم میں سے کسی سے حق وصول کرنا ہو، جب تک میں اس کا حق اس دوسرے سے اُسے نہیں دلوا دیتا، یہاں تک کہ تھپڑ مارنے تک کا معاملہ بھی اس میں شامل ہو گا، ہم نے عرض کی: یہ کیسے ہو گا؟ جبکہ ہم برہنہ حالت میں، ختنہ کے بغیر، کسی چیز کے بغیر ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکیوں اور برائیوں (کے حساب) سے لین دین ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مصر میں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ اور سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث اس باب میں گزر چکی ہے جو دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق روایات کا مجموعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18369]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (495/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15612، وأخرجه فتح الباري برقم: 2308، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3690، وأخرجه شرح السنة برقم: 4304، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7713/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18370
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَعَنْ جَسَدِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعَنْ مَالِهِ فِيمَا أَنْفَقَهُ، وَمِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ، وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ مَعَ أَنَّهُ يَشْتُمُ السَّلَفَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن بندے کے پاؤں اپنی جگہ سے اس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے لیا جاتا، اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بسر کیا؟ اس کے جسم کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کہاں اسے خرچ کیا اور کیسے اس کو کمایا؟ اور اس کی ہمارے ساتھ (یعنی اہل بیت کے ساتھ) محبت کے بارے میں (اس سے حساب لیا جائے گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن اشقر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اگرچہ وہ اسلاف کو برا کہتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18370]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11177)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11177، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18371
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعَةٍ: عَنْ جَسَدِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَمَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ، وَفِيمَا أَنْفَقَهُ، وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا عَلَامَةُ حُبِّكُمْ؟ فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى مَنْكِبِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَهُوَ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ دُونَ قَوْلِهِ:"وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ". وَمَا بَعْدَهُ. وَجَعَلَ الرَّابِعَةَ:"وَعَلَّمَهُ مَاذَا عَمِلَ بِهِ". وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ، وَيُقَالُ لَهُ: الْمَعْكُوفُ، قَالَ صَاحِبُ الْمَيْزَانِ: أَتَى بِخَبَرٍ بَاطِلٍ، وَبَاقِيهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن) بندے کے قدم اپنی جگہ سے اُس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لیا جاتا، اُس کے جسم کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا؟ اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے فنا کیا؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کیسے اسے کمایا اور کہاں خرچ کیا؟ اور ہم اہل بیت کے ساتھ محبت کے بارے میں (اس سے حساب لیا جائے گا) عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ لوگوں کے ساتھ محبت کی علامت کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے کندھے پر لگایا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے یہ امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ اور اس کے بعد والا حصہ نقل نہیں کئے ہیں: ”ہم اہل بیت کے ساتھ محبت کے بارے میں۔“ انہوں نے چوتھی چیز نقل کی ہے: ”اُس سے علم کے بارے میں حساب لیا جائے گا کہ اس نے اس پر کتنا عمل کیا۔“ طبرانی کی سند میں ایک راوی حارث بن محمد کوفی ہے جسے معکوف کہا: جاتا ہے ”میزان“ کے مصنف نے یہ کہا: ہے: یہ جھوٹی روایت نقل کرتا ہے اس روایت کے باقی رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18371]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2212»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18372
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَزُولَ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنْ شَبَابِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ وَفِيمَا أَنْفَقَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن آدمی کے قدم اپنی جگہ سے اس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے لیا جاتا، اُس کی جوانی کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا؟ اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے فنا کیا؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کہاں سے کمایا اور کس کام میں خرچ کیا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18372]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18373
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَزُولَ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعِ خِصَالٍ: عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَعَنْ شَبَابِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ، وَفِيمَا أَنْفَقَهُ، وَعَنْ عِلْمِهِ مَاذَا عَمِلَ فِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيُّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَامِتِ بْنِ مُعَاذٍ، وَعَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن بندے کے قدم اپنی جگہ سے اُس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے لیا جاتا، اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے فنا کیا، اس کی جوانی کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا، اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کہاں سے اس کو کمایا اور کہاں خرچ کیا اور اس کے علم کے بارے میں کہ اس نے کہاں تک اس پر عمل کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صامت بن معاذ اور عدی بن عدی کندی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18373]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3437) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60/20)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 539، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18374
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَعَا اللَّهُ عَبْدًا مِنْ عَبِيدِهِ فَيُوقِفُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَيَسْأَلُهُ عَنْ جَاهِهِ كَمَا يَسْأَلُهُ عَنْ مَالِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ يُونُسَ: أَخُو أَبِي مُسْلِمٍ الْأَفْطَسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو اللہ تعالیٰ ایک بندے کو بلائے گا اسے اپنے سامنے کھڑا کرے گا اور اس سے اس کے جاہ و منصب کے بارے میں حساب لے گا، جس طرح وہ اس سے اس کے مال کے بارے میں حساب لے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن یونس ہے جو ابومسلم افطس کا بھائی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18374]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (18) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (451)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 18»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18375
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا سَيُكَلِّمُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ حِجَابٌ، وَلَا تَرْجُمَانٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ عنقریب اللہ تعالیٰ یوں کلام کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اور اُس شخص کے درمیان کوئی حجاب یا کوئی ترجمان نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18375]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3440)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18376
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ يَبْدَأُ بِالْيَمِينِ قَبْلَ الْكَلَامِ، فَقَالَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا أَنَّ رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - سَيَخْلُو بِهِ كَمَا يَخْلُو أَحَدُكُمْ بِالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَيَقُولُ: ابْنَ آدَمَ، مَاذَا غَرَّكَ بِي؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا غَرَّكَ بِي؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا أَجَبْتَ الْمُرْسَلِينَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا أَجَبْتَ الْمُرْسَلِينَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا عَلِمَتْ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا عَلِمْتَ؟ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا، وَرَوَى بَعْضَهُ مَرْفُوعًا فِي الْأَوْسَطِ:" عَبْدِي، مَا غَرَّكَ بِي؟ مَاذَا أَجَبْتَ الْمُرْسَلِينَ؟". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ فِيهِمْ شَرِيكٌ أَيْضًا، وَإِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عکیم بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اس مسجد میں یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے گفتگو سے پہلے قسم کے ذریعے اپنے کلام کا آغاز کیا اور پھر یہ فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کا پروردگار انفرادی طور پر یوں کلام کرے گا جس طرح چودھویں رات میں، تم میں سے کسی ایک کے سامنے چودھویں کا چاند اکیلا ہوتا ہے، پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! میری ذات کے بارے میں کس چیز نے تمہیں غلط فہمی کا شکار کیا؟ اے ابن آدم! میری ذات کے بارے میں کس چیز نے تمہیں غلط فہمی کا شکار کیا؟ اے ابن آدم! تم نے مرسلین کی دعوت کا کیا جواب دیا؟ اے ابن آدم! تم نے مرسلین کی دعوت کا کیا جواب دیا؟ اے ابن آدم! تم نے کیا عمل کیا؟ اے ابن آدم! تم نے کیا عمل کیا؟ اے ابن آدم! تمہیں جو علم تھا اس کے حوالے سے تم نے کیا عمل کیا؟ اے ابن آدم! تمہیں جو علم تھا اس کے حوالے سے تم نے کیا عمل کیا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے انہوں نے اس کا کچھ حصہ مرفوع روایت کے طور پر معجم اوسط میں نقل کیا ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”اے میرے بندے! کس چیز نے تمہیں میری ذات کے بارے میں غلط فہمی کا شکار کیا؟ تم نے مرسلین کی دعوت کا کیا جواب دیا؟“۔ معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال، صحیح کے رجال ہیں، صرف شریک بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے معجم اوسط کے رجال میں بھی شریک نامی راوی ہے اس کے علاوہ اسحاق بن عبداللہ تمیمی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18376]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8899)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8899، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں