🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18397
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ آخِرُ الزَّمَانِ صَارَتْ أُمَّتِي ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللَّهَ خَالِصًا، وَفِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللَّهَ رِيَاءً، وَفِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللَّهَ لِيَسْتَأْكِلُوا بِهِ النَّاسَ، فَإِذَا جَمَعَهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ لِلَّذِي كَانَ يَسْتَأْكِلُ النَّاسَ: بِعِزَّتِي وَجَلَالِي مَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي؟ فَيَقُولُ: وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ أَسْتَأْكِلُ بِهِ النَّاسَ. قَالَ: لَمْ يَنْفَعْكَ مَا جَمَعْتَ شَيْئًا تَلْجَأُ إِلَيْهِ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى النَّارِ. ثُمَّ يَقُولُ لِلَّذِي كَانَ يَعْبُدُ رِيَاءً: بِعِزَّتِي وَجَلَالِي، مَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي؟ قَالَ: بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ رِيَاءَ النَّاسِ، قَالَ: لَمْ يَصْعَدْ إِلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى النَّارِ. ثُمَّ يَقُولُ لِلَّذِي كَانَ يَعْبُدُهُ خَالِصًا: بِعِزَّتِي وَجَلَالِي مَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي؟ قَالَ: بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ، أَنْتَ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي، أَرَدْتُ بِهِ ذِكْرَكَ وَوَجْهَكَ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَرَضِيَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آخری زمانہ آئے گا تو میری امت تین حصوں میں تقسیم ہو جائے گی، ایک گروہ خالص طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے گا، ایک گروہ ریاکاری کے طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے گا، ایک گروہ اللہ تعالیٰ کی عبادت اس لیے کرے گا تاکہ لوگوں سے مالی فائدہ حاصل کرے، قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ انہیں جمع کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے یہ فرمائے گا جو اس عبادت کے ذریعے لوگوں سے مالی فائدہ حاصل کرتا تھا (اللہ تعالیٰ اس سے دریافت کرے گا:) میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تم نے کس مقصد کے تحت میری عبادت کی؟ وہ بندہ جواب دے گا: تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! میں اس کے ذریعے لوگوں سے مالی فائدہ حاصل کرنا چاہتا تھا، تو پروردگار فرمائے گا: تم نے جو کچھ بھی اکٹھا کیا، وہ تمہیں یہ فائدہ نہیں دے گا کہ اب تم اس کی پناہ لے سکو (پھر فرشتوں کو حکم ہو گا) اس کو جہنم کی طرف لے جاؤ!۔ پھر اللہ تعالیٰ ریاکاری کے طور پر عبادت کرنے والے سے فرمائے گا: میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تم نے میری عبادت کے ذریعے کیا مراد لیا؟ (یعنی میری عبادت کے حوالے سے تمہارا مقصد کیا تھا؟) تو وہ شخص عرض کرے گا: تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم، لوگوں کے لئے دکھاوا (میرا مقصد تھا) پروردگار فرمائے گا: اس میں سے کوئی بھی عمل مجھ تک نہیں پہنچا (پھر فرشتوں کو حکم ہو گا) اس کو جہنم کی طرف لے جاؤ!۔ پھر اللہ تعالیٰ اس شخص سے فرمائے گا جو خالص طور پر اس کی عبادت کرتا تھا، میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تم میری عبادت کے ذریعے کیا مراد لیتے تھے؟ وہ عرض کرے گا: تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! تو اس بارے میں مجھ سے بہتر جانتا ہے، میں نے اس کے ذریعے تجھے یاد کرنا اور تیری رضامندی مراد لیا تھا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے بندے نے سچ کہا: ہے (پھر فرشتوں کو حکم ہو گا:) اسے جنت کی طرف لے جاؤ!۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے جس کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابوحاتم رازی اس سے راضی تھے، ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18397]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5101»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18398
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ عُرِفَ الْكَافِرُ بِعَمَلِهِ فَجَحَدَ وَخَاصَمَ، فَقِيلَ لَهُ: هَؤُلَاءِ جِيرَانُكَ يَشْهَدُونَ عَلَيْكَ، فَيَقُولُ: كَذَبُوا. فَيَقُولُ: أَهْلُكَ وَعَشِيرَتُكَ. فَيَقُولُ: كَذَبُوا. فَيَقُولُ: احْلِفُوا، فَيَحْلِفُونَ، ثُمَّ يُصْمِتُهُمُ اللَّهُ، وَتَشْهَدُ أَلْسِنَتُهُمْ، ثُمَّ يُدْخِلُهُمُ النَّارَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب قیامت کا دن ہو گا، تو کافر کو اس کے عمل کی شناخت کروائی جائے گی، وہ انکار کرے گا اور جھگڑا کرے گا تو اس سے کہا: جائے گا: یہ تمہارے پڑوسی ہیں، جو تمہارے خلاف گواہی دے رہے ہیں، وہ کہے گا: یہ جھوٹ بول رہے ہیں، پروردگار فرمائے گا: (یا فرشتہ کہے گا:) یہ تمہارے اہل خانہ اور تمہارے خاندان کے لوگ (یہ تمہارے خلاف گواہی دے رہے ہیں) وہ کہے گا: یہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں، وہ (یعنی پروردگار یا فرشتہ) فرمائے گا: تم لوگ حلف اٹھاؤ! وہ لوگ حلف اٹھا لیں گے، پھر اللہ تعالیٰ انہیں خاموش کروائے گا اور پھر اُن (کافر) لوگوں کی (اپنی) زبانیں (ان کے خلاف) گواہی دیں گی اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں جہنم میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18398]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1392)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18399
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَوَّلَ عَظْمٍ مِنَ الْإِنْسَانِ يَتَكَلَّمُ يَوْمَ يُخْتَمُ عَلَى الْأَفْوَاهِ فَخِذُهُ مِنَ الرِّجْلِ الشِّمَالِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس دن منہ پر مہر لگا دی جائے گی اس دن انسان کی جو ہڈی سب سے پہلے کلام کرے گی وہ بائیں ٹانگ کا زانو ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (333/17) اخرجه احمد فى المسند (151/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16923»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18400
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا لِي أَمْسِكُ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ؟ أَلَا إِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - دَاعِيَّ، وَإِنَّهُ سَائِلِي: هَلْ بَلَّغْتَ عِبَادِي؟ وَإِنِّي قَائِلٌ: رَبِّ إِنِّي قَدْ بَلَّغْتُهُمْ، فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ، ثُمَّ إِنَّكُمْ مَدْعُوُّونَ مُفَدَّمَةً أَفْوَاهُكُمْ بِالْفِدَامِ، إِنَّ أَوَّلَ مَا يَبِينُ عَنْ أَحَدِكُمْ لَفَخِذُهُ وَكَفُّهُ". قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هَذَا دِينُنَا؟ قَالَ:" هَذَا دِينُكُمْ وَأَيْنَمَا تُحْسِنْ يَكْفِكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں پہلو سے پکڑ کر جہنم میں جانے سے روکتا ہوں، خبردار! میرے پروردگار نے مجھے بلانا ہے اور مجھ سے دریافت کرنا ہے: کیا تم نے میرے بندوں تک تبلیغ کر دی تھی؟ اور میں یہ کہوں گا: اے میرے پروردگار! میں نے ان کو تبلیغ کر دی تھی (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین سے فرمایا:) تم میں سے موجود افراد، غیر موجود لوگوں تک تبلیغ کر دیں، پھر تمہیں (قیامت کے دن) بلایا جائے گا اور تمہارے منہ بند کر دیے جائیں گے اور تم میں سے کسی ایک کی طرف سے جو چیز پہلے بیان کرے گی وہ اس کا زانو اور اس کی ہتھیلی ہو گی۔“
راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ہمارا دین ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا دین ہے، تم جہاں بھی اچھائی کرو گے وہ تمہارے لیے کفایت کرے گی (یا یہ دین تمہارے لیے کفایت کرے گا)۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1679) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (407/19) اخرجه احمد فى المسند (446/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19533، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11723»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں