الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 18578
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ بُشْرَى، وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَإِنَّ نَارَكُمْ - يَعْنِي هَذِهِ - جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَمَا دَامَ الْعَبْدُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نیک خواب خوشخبری ہوتے ہیں اور وہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہیں، اور تمہاری آگ (یعنی یہ دنیاوی آگ) جہنم کی آگ کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے، اور بندہ جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے، وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے جب تک اسے حدث لاحق نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ متروک ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18578]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3490)، أخرجه مسند البزار برقم: 1864، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20357، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9057، 10532»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18579
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" شِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوا عَنِ الصَّلَاةِ - يَعْنِي فِي شِدَّةِ الْحَرِّ - وَشَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا، فَقَالَتْ: يَا رَبِّ، أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ فِي كُلِّ عَامٍ، فَنَفَسُهَا فِي الشِّتَاءِ الزَّمْهَرِيرُ، وَنَفَسُهَا فِي الصَّيْفِ السَّمُومُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرِهِ بِاخْتِصَارِ شِكَايَةِ النَّارِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے، تم نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو! (راوی کہتے ہیں: یعنی گرمی کی شدت کے وقت ایسا کرو) جہنم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا: اے میرے پروردگار! میرا ایک حصہ، دوسرے کو کھا جاتا ہے، تو پروردگار نے اسے ہر سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی، اُس کی ایک سانس سردیوں کے موسم میں ہوتی ہے جو شدید سردی کی شکل میں ہوتی ہے اور ایک سانس گرمیوں کے موسم میں ہوتی ہے، جو شدید گرمی کی شکل میں ہوتی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے جس میں جہنم کے شکایت کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے، جس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18579]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3492)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3086، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 679، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11098»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18580
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا قَالَتْ: رَبِّ، أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا ; فَجَعَلَ لَهَا نَفَسَيْنِ: نَفَسٌ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسٌ فِي الصَّيْفِ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زِيَادُ النُّمَيْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا: میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا جاتا ہے، تو پروردگار نے اس کے لئے دو سانسیں مقرر کیں، تو اس کی ایک سانس گرمی کے موسم میں ہوتی ہے اور ایک سانس سردی کے موسم میں ہوتی ہے، اس کی گرمی کی وجہ سے تمہیں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی ٹھنڈک کی وجہ سے تمہیں شدید سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18580]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18580]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4303)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18581
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ جَهَنَّمَ قَالَتْ: يَا رَبِّ، ائْذَنْ لِي فِي نَفَسٍ ; فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ أَقْبِضَ عَلَى خَلْقِكَ، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ، فَشِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِهَا، وَشِدَّةُ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے سانس لینے کی اجازت دے! کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں تیری مخلوق کو گرفت میں لے لوں گی، تو پروردگار نے اسے ہر سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی، تو گرمی کی شدت اس کی تپش کی وجہ سے ہوتی ہے اور سردی کی شدت اُس کی ٹھنڈک کی وجہ سے ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18581]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18581]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3491)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18582
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُجَاءُ بِجَهَنَّمَ تُقَادُ بِسَبْعِينَ أَلْفَ زِمَامٍ، مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(قیامت کے دن) جہنم کو یوں لایا جائے گا کہ ستر ہزار لگاموں کے ذریعے اسے کھینچا جا رہا ہو گا، اور ہر ایک لگام کے ہمراہ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حفص بن عمر بن صباح کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18582]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10426)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2842، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2573، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8796، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18583
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ مَقْمَعًا مِنْ حَدِيدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ فَاجْتَمَعَ لَهُ الثَّقَلَانِ مَا أَقَلُّوهُ مِنَ الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر (یعنی جہنم کا) لوہے کا ایک گرز زمین پر رکھ دیا جائے اور دونوں گروہ (یعنی انسان اور جنات) اُس کے لیے اکٹھے ہو جائیں، تو وہ اُسے زمین سے ہٹا نہیں سکیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18583]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18583]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1388) اخرجه احمد فى المسند (29/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18584
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ ضُرِبَ الْجَبَلُ بِمَقْمَعٍ مِنْ حَدِيدٍ لَتَفَتَّتَ ثُمَّ عَادَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
ان صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر (یعنی جہنم کے) لوہے کے گرز کے ذریعے پہاڑ پر ضرب لگائی جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائے گا اور پھر وہ پہلے کی طرح ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو اگر اللہ نے چاہا تو آگے آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18584]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1377) أخرجه احمد فى المسند (83/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11377»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18585
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ؟ قَالَ:" وَادٍ فِي جَهَنَّمَ، إِنَّ جَهَنَّمَ لَتَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ ذَلِكَ الْوَادِي فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَمِائَةِ مَرَّةٍ، يُلْقَى فِيهِ الْغَرَّارُونَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْغَرَّارُونَ؟ قَالَ:" الْمُرَاءُونَ بِأَعْمَالِهِمْ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب حزن“ سے اللہ کی پناہ مانگو! لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ”جب حزن“ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جہنم میں موجود ایک وادی ہے، اور اس وادی کے شر سے جہنم بھی روزانہ چار سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتی ہے اور اس میں ”غرارون“ کو ڈالا جائے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ”غرارون“ سے مراد کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں اپنے اعمال کے حوالے سے دکھاوا کرنے والے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18585]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18585]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6185»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف