الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1651. إن الشيطان عرض لي فشد علي ليقطع الصلاة علي فأمكنني ....
بلاشبہ شیطان میرے سامنے آیا اور مجھ پر زور لگایا ....
حدیث نمبر: 1649
"إن الشيطان عرض لي فشد علي ليقطع الصلاة علي فأمكنني الله تعالى منه فذعته ولقد هممت أن أوثقه إلى سارية حتى تصبحوا فتنظروا إليه فذكرت قول سليمان {رَبِ هَبْ لِي مُلْكاً لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي} فرده الله خاسئا
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ شیطان میرے سامنے آیا اور مجھ پر زور لگایا تاکہ میری نماز توڑ دے، لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا تو میں نے اس کا گلا دبا دیا۔ اور یقیناً میں نے ارادہ کیا تھا کہ اسے مسجد کے کسی ستون سے باندھ دوں تاکہ تم صبح کے وقت اسے دیکھ سکو، لیکن مجھے سلیمان (علیہ السلام) کا یہ قول یاد آ گیا: ﴿رَبِّ هَبْ لِي مُلْكاً لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي﴾ ”اے میرے رب! مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔“ [سورة ص: 35] پس اللہ نے اسے ذلیل و رسوا کر کے واپس لوٹا دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- أَنَا/حدیث: 1649]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أبي هريرة. صفة الصلاة 46.»
قال الشيخ الألباني: صحيح