🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1897. إن الله تعالى يدني المؤمن فيضع عليه كنفه وستره من ....
بے شک اللہ تعالیٰ مومن کو قیامت کے دن اپنے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1894
"إن الله تعالى يدني المؤمن فيضع عليه كنفه وستره من الناس ويقرره بذنوبه فيقول: أتعرف ذنب كذا؟ أتعرف ذنب كذا؟
فيقول: نعم أي رب حتى إذا قرره بذنوبه ورأى في نفسه أنه قد هلك قال: فإني قد سترتها عليك في الدنيا وأنا أغفرها لك اليوم ثم يعطى كتاب حسناته بيمينه; وأما الكافر والمنافق فيقول الأشهاد: هؤلاء الذين كذبوا على ربهم ألا لعنة الله على الظالمين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ مومن کو اپنے قریب کرے گا اور اس پر اپنی چادر ڈال دے گا اور اسے لوگوں سے چھپا لے گا، اور اس سے اس کے گناہوں کا اقرار کروائے گا، فرمائے گا: کیا تجھے فلاں گناہ یاد ہے؟ کیا تجھے فلاں گناہ یاد ہے؟ وہ کہے گا: ہاں اے میرے رب! یہاں تک کہ جب وہ اس سے اس کے سب گناہوں کا اقرار کروا لے گا اور وہ اپنے دل میں سمجھے گا کہ اب وہ ہلاک ہو گیا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے دنیا میں تیرے یہ گناہ چھپائے تھے اور آج میں انہیں تیرے لیے معاف کرتا ہوں، پھر اسے اس کے نیک اعمال کا نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دے دیا جائے گا۔ رہے کافر اور منافق، تو گواہ پکار کر کہیں گے: یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا تھا، خبردار! ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنَّ اللَّهَ/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن هـ] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں