🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2302. إنك ستأتي قوما أهل كتاب فإذا جئتهم فادعهم إلى أن ....
یقیناً تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2298
«إنك ستأتي قوما أهل كتاب فإذا جئتهم فادعهم إلى أن يشهدوا أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله فإن هم أطاعوا لك بذلك فأخبرهم أن الله قد فرض عليهم خمس صلوات في كل يوم وليلة فإن هم أطاعوا لك بذلك فأخبرهم أن الله قد فرض عليهم صدقة تؤخذ من أغنيائهم فترد على فقرائهم فإن هم أطاعوا لك بذلك فإياك وكرائم أموالهم واتق دعوة المظلوم فإنه ليس بينها وبين الله حجاب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یقیناً تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب ہیں۔ پس جب تم ان کے پاس پہنچو تو انہیں اس بات کی گواہی دینے کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں۔ اگر وہ تمہاری اس بات کو مان لیں، تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر ہر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ پھر اگر وہ اس بات کو بھی مان لیں، تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر صدقہ (زکوٰۃ) فرض کیا ہے جو ان کے امیروں سے لیا جائے گا اور ان کے غریبوں میں بانٹ دیا جائے گا۔ پس اگر وہ تمہاری اس بات کی بھی اطاعت کر لیں، تو ان کے عمدہ اموال (بطور زکوٰۃ لینے) سے بچنا، اور مظلوم کی بددعا سے ڈرنا کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ك/حدیث: 2298]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق 4] عن ابن عباس. مختصر مسلم 501.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں