سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ: الاِضْطِبَاعِ
باب: طواف کے دوران اضطباع کا بیان۔
حدیث نمبر: 2954
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، وَقَبِيصَةُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ مُضْطَبِعًا"، قَالَ قَبِيصَةُ: وَعَلَيْهِ بُرْدٌ.
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کر کے طواف کیا، قبیصہ کے الفاظ اس طرح ہیں: «وعليه برد» اور آپ کے جسم پر چادر تھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2954]
حضرت یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اضطباع کی حالت میں طواف کیا۔“ (راویِ حدیث) قبیصہ نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2954]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/المناسک 50 (1883)، سنن الترمذی/الحج 36 (859)، (تحفة الأشراف: 11839)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/222، 223، 224)، سنن الدارمی/المناسک 28 (1885) (حسن)»
وضاحت: اضطباع: اس کی شکل یہ ہے کہ محرم چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے گزار کر بائیں کندھے پر ڈال دے اور دایاں کندھا کھلا رکھے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1883) ترمذي (859)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 484
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1883) ترمذي (859)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 484