سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ: لُحُومِ الْخَيْلِ
باب: گھوڑوں کے گوشت کا حکم۔
حدیث نمبر: 3190
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ:" نَحَرْنَا فَرَسًا فَأَكَلْنَا مِنْ لَحْمِهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک گھوڑا ذبح کیا، اور اس کا گوشت کھایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3190]
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم نے اپنا گھوڑا ذبح کرکے اس کا گوشت کھایا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3190]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصید 24 (5510 و 5511)، 27 (5519)، صحیح مسلم/الصید 6 (1942)، سنن النسائی/الضحایا 22 (4411)، 32 (4425، 4426)، (تحفة الأشراف: 15746)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/345، 346، 353)، سنن الدارمی/الأضاحي 22 (2035) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 3191
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" أَكَلْنَا زَمَنَ خَيْبَرَ الْخَيْلَ، وَحُمُرَ الْوَحْشِ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نے خیبر کے زمانہ میں گھوڑے اور نیل گائے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3191]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے غزوہ خیبر کے زمانے میں گھوڑوں اور جنگلی جانوروں کا گوشت کھایا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3191]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصید 6 (1941)، سنن النسائی/الذبائح 29 (4332)، (تحفة الأشراف: 2810)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المغازي 38 (4219)، الصید 27 (5520)، 28 (5524)، سنن ابی داود/الأطعمة 26 (3788)، 34 (3808)، سنن الترمذی/الأطعمة 5 (1793)، مسند احمد (3/322، 356، 361، 362، 385)، سنن الدارمی/الأضاحي 22 (2036) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم