🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. بَابُ: اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ
باب: مشک کا منہ باہر نکال کر پانی پینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3418
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ , حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , عَنْ يُونُسَ , عَنْ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ، اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ , أَنْ يُشْرَبَ مِنْ أَفْوَاهِهَا".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک کے منہ باہر نکال کر ان سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3418]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں کے منہ اوپر کی طرف موڑ کر ان کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3418]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأشربة 23 (5625، 5626)، صحیح مسلم/الأشربة 13 (2023)، سنن ابی داود/الأشربة 15 (3720)، سنن الترمذی/الأشربة 17 (1890)، (تحفة الأشراف: 4138)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/6، 67، 69، 93)، سنن الدارمی/الأشربة 19 (2195) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3419
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ , حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ , عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ" , وَإِنَّ رَجُلًا بَعْدَ مَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ , قَامَ مِنَ اللَّيْلِ إِلَى سِقَاءٍ فَاخْتَنَثَهُ , فَخَرَجَتْ عَلَيْهِ مِنْهُ حَيَّةٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک کے منہ باہر کر کے پانی پینے سے منع فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ممانعت کے بعد ایک شخص نے رات کو اٹھ کر مشک کے منہ سے پانی پینا چاہا، تو اس میں سے ایک سانپ نکلا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3419]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں کے منہ اوپر کی طرف موڑ کر ان کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت کے بعد ایک آدمی رات کو اٹھا اور اس نے (پانی پینے کے لیے) مشکیزے کا منہ الٹایا تو اس میں سے سانپ نکل آیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3419]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6099، ومصباح الزجاجة: 1184) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں زمعہ بن صالح ضعیف راوی ہیں، لیکن مرفوع حدیث صحیح ہے، کما تقدم، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1126)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
زمعة بن صالح ضعيف
و روي الحاكم (4/ 140 ح 7213) بسند صحيح عن أبي ھريرة رضي اللّٰه عنه: ’’ أن رسول اللّٰه ﷺ نھي أن يشرب من في السقاء ‘‘ قال أيوب (السختياني،الراوي عن عكرمة عن أبي ھريرة): ’’ فأنبئت أن رجلاً شرب من في السقاء فخرجت حية ‘‘ و صححه علي شرط البخاري ووافقه الذهبي
و رواه البخاري (5628) مختصرًا دون قول أيوب رحمه اللّٰه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 499

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں