الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بشر بن عصمة
سیدنا بشر بن عصمہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1206
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا مُجَّاعَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعَبْدِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عِصْمَةَ، صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْأَزْدُ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ، أَغْضَبُ لَهُمْ إِذَا غَضِبُوا، وَأَرْضَى لَهُمْ إِذَا رَضُوا "، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ رَحِمَهُ اللهُ: إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ لِقُرَيْشٍ، فَقَالَ بِشْرٌ: " أَفَأَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ لَوْ كَذَبْتُ عَلَيْهِ جَعَلْتُهَا لِقَوْمِي.
سیدنا بشر بن عصمہ رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ازد مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، جب وہ ناراض ہوں تو میں ان کے لیے ناراض ہوتا ہوں، اور جب وہ راضی ہوں تو میں ان کے لیے راضی ہوتا ہوں“ تو معاویہ رحمہ اللہ نے کہا: یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے بارے میں فرمائی تھی، تو بشر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھوں؟ اگر میں آپ پر جھوٹ باندھتا تو اسے اپنی قوم کے لیے ہی باندھ لیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1206]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 38، حدیث 1217»