🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. بشر أبو خليفة
سیدنا بشر ابوخلیفہ رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1207
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ، حَدَّثَتْنِي النَّوَّارُ بِنْتُ عُمَرَ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ مُسْلِمٍ، قَالَتْ: حَدَّثَنِي خَلِيفَةُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ أَبِيهِ بِشْرٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، ثُمَّ لَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَآهُ هُوَ وَابْنَهُ طَلْقًا مَقْرُونَيْنِ بِالْحَبْلِ، فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا بِشْرُ؟ "، قَالَ: حَلَفْتُ لَئِنْ رَدَّ اللهُ عَلَيَّ مَالِي وَوَلَدِي لَأَحُجَّنَّ بَيْتَ اللهِ مَقْرُونًا، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَبْلَ فَقَطَعَهُ، وَقَالَ لَهُمَا: حُجَّا فَإِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ.
سیدنا بشر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے خلیفہ بن بشر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا مال اور بیٹا انہیں واپس کر دیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے ملاقات ہوئی تو دیکھا کہ وہ اور ان کا بیٹا طلق دونوں رسی میں بندھے ہوئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے اے بشر؟“ انہوں نے کہا: میں نے قسم کھائی تھی کہ اگر اللہ نے میرا مال اور بیٹا مجھے واپس دلا دیا تو میں اللہ کے گھر کا حج رسی میں بندھ کر کروں گا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رسی پکڑی اور اسے کاٹ دیا، اور ان دونوں سے فرمایا: ”حج کرو، کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 38، حدیث 1218»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں