سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابُ: الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً
باب: اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 80
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قال: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟" فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 80]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”کیا میں تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ پھر (یہ کہہ کر) انہوں نے اعضائے وضو کو ایک ایک دفعہ دھویا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 80]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 22 (157)، سنن ابی داود/الطہارة 53 (138)، سنن الترمذی/فیہ 32 (42)، سنن ابن ماجہ/فیہ 45 (411)، (تحفة الأشراف: 5976)، مسند احمد 1/233، 332، 236، سنن الدارمی/الطہارة 29 (724) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري