سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ: صَبِّ الْخَادِمِ الْمَاءَ عَلَى الرَّجُلِ لِلْوُضُوءِ
باب: وضو کے لیے خادم کے پانی ڈالنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 79
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، عَنْ مَالِكٍ، وَيُونُسَ، وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُمْ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يَقُولُ:" سَكَبْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَوَضَّأَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: لَمْ يَذْكُرْ مَالِكٌ، عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ.
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے غزوہ تبوک میں جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ پر پانی ڈالا، پھر آپ نے اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا ۱؎۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 79]
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ”میں نے غزوۂ تبوک میں وضو کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضائے مبارکہ پر پانی ڈالا، پھر آپ نے موزوں پر مسح فرمایا۔“ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں کہ ”امام مالک رحمہ اللہ نے (عباد بن زید کے بعد) عروہ بن مغیرہ کا ذکر نہیں کیا۔“ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 79]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 35 (182)، 48 (203)، المغازي 81 (4421)، اللباس 11 (5799)، صحیح مسلم/الطہارة 22 (274)، الصلاة 22 (274)، سنن ابی داود/الطہارة 59 (149، 151)، سنن ابن ماجہ/فیہ 84 (545)، (تحفة الأشراف: 11514)، موطا امام مالک/فیہ 8 (41)، مسند احمد 4/249، 251، 254، 255، سنن الدارمی/الطہارة 41 (740)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 82، 124، 125 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح