الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
318. عمرو بن الوليد، عن عبد الله بن عمرو
عمرو بن ولید کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13619
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ أَبُو حَبِيبٍ، قَالَ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ تُحِسُّ بِالْوَحْيِ؟ قَالَ: نَعَمْ ؛ أَسْمَعُ صَلَاصِلًا، ثُمَّ أَسْتَثْبِتُ عِنْدَ ذَلِكَ، وَمَا مِنْ مَرَّةٍ يُوحَى إِلَيَّ، إِلَّا ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسِي تَفِيضُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا آپ کو وحی کا احساس ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، میں گھنٹیوں کی سی آواز سنتا ہوں، پھر اس وقت میں چپ ہو جاتا ہوں، اور جب بھی مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے تو مجھے یوں لگتا ہے کہ گویا میری جان نکل جائے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13619]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 16، حدیث 22»
حدیث نمبر: 13620
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَدْرِي مَنْ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ؟ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَقَدْ سَلَّمَ عَلَيْكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے گھر میں ہمارے ساتھ کون ہے؟ جبریل علیہ السلام ہیں، اور انہوں نے تمہیں سلام کہا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13620]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 16، حدیث 23»
حدیث نمبر: 13621
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: كُنْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ: تَدْرُونَ مَنْ مَعَنَا فِي الْبَيْتِ؟ قُلْتُ: مَنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟! قَالَ: جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، قُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا جِبْرِيلُ وَرَحْمَةُ اللهِ. قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے ہمارے ساتھ گھر میں کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: کون، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام۔“ میں نے عرض کیا: السلام علیک یا جبریل ورحمۃ اللہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13621]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 17، حدیث 24»