كتاب الحيض والاستحاضة کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل 10. بَابُ: مُضَاجَعَةِ الْحَائِضِ فِي ثِيَابِ حَيْضَتِهَا باب: باب: حائضہ کو حیض کے کپڑے میں ساتھ لٹانے کا بیان۔
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں چپکے سے کھسک آئی، اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم حائضہ ہو گئی؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ نے مجھے بلایا، تو میں جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی، یہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 284 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|