الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب ما جاء فيمن قال رضيت بالله ربا
جو شخص کہے کہ میں اللہ کے رب ہونے پر راضی ہوں، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 99
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: "تَكَلَّمَ ابْنُ مَسْعُودٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، ثُمَّ قَالَ: رَضِيتُ لَكُمْ مَا رَضِيَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَكَرِهْتُ لَكُمْ مَا كَرِهَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَضِيتُ لِأُمَّتِي مَا رَضِيَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ ".
القاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کلام کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ثناء بیان کی، پھر عرض کی: «رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا» ”میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے اور قرآن کے پیشوا ہونے پر راضی ہوا“، پھر انہوں نے کہا: ”میں تمہارے لیے وہی بات پسند کرتا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمائی، اور تمہارے لیے اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند فرمایا۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنی امت کے لیے وہی کچھ پسند کیا ہے جو ابنِ امِ عبد (ابن مسعود رضی اللہ عنہ) نے ان کے لیے پسند فرمایا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 99]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين القاسم بن عبد الرحمن وابن مسعود