الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. باب التيمم
تیمم کا بیان۔
حدیث نمبر: 728
قَالَ: وَثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، "أَنَّ رِجَالًا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: إِنَّا أُنَاسٌ نَكُونُ بِالرَّمْلِ فَتُصِيبُنَا الْجَنَابَةُ وَفِينَا الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ، وَلَا نَجِدُ الْمَاءَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ أَوْ خَمْسَةَ أَشْهُرٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكُمْ بِالْأَرْضِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ ابْنِ لَهِيعَةَ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ ابْنِ لَهِيعَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ہم ریگستانی علاقے کے رہنے والے لوگ ہیں، ہمیں جنابت لاحق ہو جاتی ہے اور ہمارے ہمراہ حیض اور نفاس والی خواتین بھی ہوتی ہیں، جبکہ ہمیں بسا اوقات چار یا پانچ ماہ تک پانی میسر نہیں ہوتا (تو ہم کیا کریں؟)۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مٹی کو لازم پکڑو (یعنی تیمم کر لیا کرو)۔““
ابنِ لہیعہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 728]
ابنِ لہیعہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 728]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف ابن لهيعة»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2032»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2032»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 729
قَالَ: وَثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ فَبَصُرَ بِهِمْ رَاعٍ، فَنَزَلَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ فَتَيَمَّمَ، ثُمَّ أَذَّنَ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ. قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى الْفِطْرَةِ. قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ: خَرَجَ مِنَ النَّارِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے، جب نماز کا وقت ہوا تو لوگوں نے پڑاؤ کیا، (اتنے میں) ایک چرواہے کی نظر ان پر پڑی، وہ (نیچے) اترا اور اپنے ہاتھوں کو زمین پر مار کر تیمم کیا، پھر اس نے اذان دی اور کہا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(یہ) فطرت پر ہے“۔ پھر جب اس نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ (جہنم کی) آگ سے نکل گیا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 729]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف سعيد بن راشد