🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

733. باب الزجر عن الانتساب إلى غير الآباء وما جاء في أن المرأة لآخر أزواجها
باپ دادا کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرنے پر زجر، اور اس بارے میں جو کچھ آیا ہے کہ عورت اپنے آخری شوہر کی ہوگی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3263
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ قَالَ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَنَا؟ قَالَ: أَنْتَ سَعْدُ بْنُ مَالِكِ بْنِ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، مَنْ قَالَ غَيْرَ ذَلِكَ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کون ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سعد بن مالک بن وہب بن عبد مناف بن زہرہ ہو، اور جس کسی نے اس کے علاوہ کوئی دوسرا نسب بیان کیا تو اس پر اللہ کی لعنت ہو۔“ یہ سند علی بن زید بن جدعان کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3263]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3264
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: " خَطَبَ مُعَاوِيَةُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ فَأَبَتْ أَنْ تُزَوِّجَهُ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَرْأَةُ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا، وَلَسْتُ أُرِيدُ بِأَبِي الدَّرْدَاءِ بَدَلًا ". هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ام الدرداء رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا تو انہوں نے ان سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”میں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت (جنت میں) اپنے سب سے آخری شوہر کے لیے ہوگی“، اور میں سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے متبادل کے طور پر کسی اور کو نہیں چاہتی۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3264]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3154، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1718»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں