سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ: السُّجُودِ عَلَى الْجَبِينِ
باب: پیشانی پر سجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1096
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ، قال: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قال:" بَصُرَتْ عَيْنَايَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَبِينِهِ وَأَنْفِهِ أَثَرُ الْمَاءِ وَالطِّينِ مِنْ صُبْحِ لَيْلَةِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ مُخْتَصَرٌ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری آنکھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ (رمضان کی) اکیسویں رات کی صبح کو آپ کی پیشانی اور ناک پر پانی اور مٹی کا نشان تھا، یہ ایک لمبی حدیث کا اختصار ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1096]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، فرمایا: ”(رمضان المبارک کی) اکیسویں رات کی صبح کو میری آنکھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماتھے اور ناک پر پانی اور مٹی، یعنی کیچڑ کے نشانات دیکھے۔“ یہ روایت مختصر ہے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1096]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 41 (669)، 135 (813)، 151 (836)، لیلة القدر 2 (2016)، الاعتکاف 1 (2027)، 9 (2036)، 13 (2040)، صحیح مسلم/الصوم 40 (1167)، سنن ابی داود/الصلاة 157 (894، 895)، 166 (911)، 320 (1382)، سنن ابن ماجہ/الصیام 56 (1766)، 62 (1775)، (تحفة الأشراف: 4419)، موطا امام مالک/الاعتکاف 6 (9)، مسند احمد 3/7، 24، 60، 74، 94، ویأتی عند المؤلف في السھو 98 (برقم: 1357) مطولاً (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: تفصیل سے یہی حدیث باب السہو (۱۳۵۷) میں وارد ہوئی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه