🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابُ: مَكَانِ الْيَدَيْنِ مِنَ السُّجُودِ
باب: سجدہ میں دونوں ہاتھ رکھنے کی جگہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1103
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ نَاصِحٍ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قال: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ يَذْكُرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قال:" قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَقُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ فَكَانَتْ يَدَاهُ مِنْ أُذُنَيْهِ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي اسْتَقْبَلَ بِهِمَا الصَّلَاةَ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو میں نے (اپنے جی میں) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ضرور دیکھوں گا (کہ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں تو میں نے دیکھا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہا، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کے دونوں انگوٹھوں کو آپ کی دونوں کانوں کے قریب دیکھا، اور جب آپ نے رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ اکبر کہا، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر آپ نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا، اور «سمع اللہ لمن حمده» کہا، پھر آپ نے اللہ اکبر کہا، اور سجدہ کیا، آپ کے دونوں ہاتھ آپ کی دونوں کانوں کی اس جگہ تک اٹھے جہاں تک آپ نے شروع نماز میں انہیں اٹھایا تھا (یعنی انہیں دونوں کانوں کے بالمقابل اٹھایا)۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1103]
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا تو میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو بغور دیکھوں گا۔ (میں نے دیکھا کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «اللّٰهُ أَكْبَرُ» اللہ اکبر کہا اور اپنے ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انگوٹھے آپ کے کانوں کے قریب دیکھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو «اللّٰهُ أَكْبَرُ» اللہ اکبر کہا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر اپنا سر (رکوع سے) اٹھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» اللہ نے اس کی تعریف سن لی جس نے اس کی حمد کی، پھر «اللّٰهُ أَكْبَرُ» اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھ کانوں سے اسی جگہ تھے جہاں نماز شروع کرتے وقت تھے (یعنی کانوں کے برابر تھے)۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1103]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 890، (تحفة الأشراف: 11781) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں