سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ: فَتْحِ أَصَابِعِ الرِّجْلَيْنِ فِي السُّجُودِ
باب: سجدہ میں پاؤں کی انگلیوں کو کھلا رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1102
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، قال: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، قال:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَهْوَى إِلَى الْأَرْضِ سَاجِدًا جَافَى عَضُدَيْهِ عَنْ إِبِطَيْهِ وَفَتَخَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ مُخْتَصَرٌ".
ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرنے کے لیے زمین کی طرف جھکتے تو اپنے بازوؤں کو اپنی بغل سے الگ رکھتے، اور اپنے پیر کی انگلیوں کو کھلا رکھتے - یہ ایک لمبی حدیث کا اختصار ہے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1102]
حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے ہوئے زمین پر گرتے تو اپنے بازو بغلوں سے دور رکھتے اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کو (قبلے کی طرف) موڑ لیتے۔ یہ روایت مختصر ہے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1102]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1040، (تحفة الأشراف: 11897) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح